مکی برادر،
بہت دیدہ اور خوبصورت۔
لیکن کچھ سوالات جن پر غور کرنا ہو گا:
1۔ فائل کا سائز سوا تین میگا بائیٹ ہے۔ کیا یہ کچھ بڑا نہیں؟
2۔ یہ ایک ای بک بناتے ہوئے آپکو کتنے گھنٹے کام کرنا پڑا؟
(میں آپکی بنائی ہوئی ای بک پر زیادہ وقت نہیں دے سکی اور اس وجہ سے مجھے ابھی اس ٹیکنیک کا علم نہیں جس سے آپ نے یہ کتاب بنائی ہے۔)
میں نے حال ہی ہمیں فردوس بریں کی ای بک بنائی تھی اور اردو لائبریری ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی تھی۔
http://www.urdulibrary.org/images/c/cf/Fidaus-e-Bareen.pdf
۔ اسکا سائز 480 کلو بائیٹ ہے۔
۔ فہرستِ ابواب میں ہائپر لنک بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
اس میں میں نے زیادہ سے زیادہ کلر استعمال کیے ہیں جو کہ صرف تجرباتی طور پر ہیں (ورنہ میں بیک گراؤنڈ میں صرف اردو لائبریری کا واٹر مارک استعمال کرنا چاہ رہی ہوں۔
مکی بھائی،
آپ بھی ایک نظر اس پر رکھیں کیونکہ ہمیں کتابوں میں لائسنس کے متعلق بھی ایک ہائپر لنک شامل کرنا پڑے گا (اور اس ہائپر لنک کو پی ڈی ایف میں بالکل صحیح کام کرنا چاہیے)۔