سر سید کی کہانی ... تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

بہت خوب سیدہ جی اس سلسلہ میں آپ کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ ویسے اس مضمون کو تاریخ یا ادب کے ذمرے میں نہیں ہونا چاہیے کیا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بہت خوب سیدہ جی اس سلسلہ میں آپ کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ ویسے اس مضمون کو تاریخ یا ادب کے ذمرے میں نہیں ہونا چاہیے کیا؟


حب علوی شکریہ
آپ کی تجویز مناسب ہے ، دراصل سر سید کا کام ہمہ جہت ہے اور پھر جو کچھ سرسید پر لکھا گیا وہ سب اس لائق ہے کہ اپنی جگہ خود ہی بنا سکتا ہے امید ہے نبیل بھائی اس کا حل نکال لیں گے
 

نعمان

محفلین
محترمہ سیدہ شگفتہ،

حالی نے سرسید کی جو بائیوگرافی لکھی ہے اس کا عنوان حیات جاوید ہے۔ کیا یہ وہی کتاب ہے یا یہ ضیاءالدین لاہوری کی کتاب "سر سید کی کہانی ان کی اپنی زبانی" ہے؟ اس کے علاوہ میں دیگر تفصیلات بھی جاننا چاہوں گا کہ یہ کتاب کب اور کہاں شا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نعمان ،

آپ نے درست کہا ہے سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی کے مؤلف ضیاءالدین لاہوری ہیں ۔ اور مؤلف نے اس میں شامل اقتباسات حالی کی حیاتِ جاوید سے منتخب کئے ہیں ۔ باقی تفصیلات یوں ہیں


تالیف : سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی
مؤلف : ضیاءالدین لاہوری
ناشر : ادارہ تصنیف و تحقیق پاکستان ،
18086 - الحیدری ، کراچی 33
طبع اول : 1982ء
مطبع : نامی پریس لاہور
 

نعمان

محفلین
شگفتہ بہن سرسید کی کہانی کے شروع میں پیش لفظ، مقدمہ اور موضوع سخن کے صفحات بھی شامل کرنے کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے۔ میرے خیال میں خصوصا مقدمہ ضرور ہونا چاہئیے۔
 

عبدل

محفلین
سر سید کے متعلق مزید کتاب کے حوالے دے دیں- جن میں ان کے انگریز کے ساتھ خیر خواہی کے تعلقات ثابت ھوں
 

سویدا

محفلین
عبدل بھائی ! انگریزوں کے ساتھ خیر خواہانہ تعلق کس کے نہیں رہے پہلے اپ یہ تو ثابت کریں
 
Top