arifkarim
معطل
آغا وقار نے پانی سے 70 فیصد گاڑی چلانے کا براہ راست مظاہرہ سر عام کی ٹیم کے سامنے کر کے فی الحال مسخروں کا منہ بند کر دیا ہے۔ اب صرف کسی مستند یونی ورسٹی سائنس سے اس طریقہ کی سند اور پیٹنٹ بنوانا باقی ہے۔ 100 فیصد نہ سہی اگر 70 فیصد بھی گاڑی صاف شفاف پانی سے چلنا ثابت ہو جائے تو پھر یقیناً آغا وقار مستقبل میں تیل کی کمپنیاں کا اولین ہدف بن سکتے ہیں۔ سر عام میں انکا تازہ ترین انٹرویو و تجرباتی مظاہرہ ملاحضہ ہو:
اور اسپر خبر ناک کے میراثیوں کا اظہار تمسخر:
یاد رہے کہ حکومت پاکستان اور ہمارے نام نہاد سیاست دانوں نے جو استمبر 2012 میں آغا وقار کے تجربات کی مدد کیلئے وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ تین ماہ گزر جانے کے بعد پورا نہیں کیا ہے۔ الٹا آغا وقار کو اقوام متحدہ اور دیگر خاص مفاد رکھنے والے گروہوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ اپنے تجربات عوامی کرنا بند کر دیں۔