سر عام میں پانی سے چلنے والی گاڑی کا براہ راست مظاہرہ!

محمد سعد

محفلین
اچھا چلو یار اگر کوئی پریکٹکل طور پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تو مجھے اس آغا وقار کا پتہ تلاش کر کے دو ۔ اگر کبھی اس طرف جانا ہوا تو اس کا حال چال پوچھ لیں گے یا کسی سے پتا کروا لیں گے ۔
چلو سائنسدان اور موجد نہ سہی بڑا ایکٹر اور شعبہ باز ہی سہی ، ہے تو ماہر فن آخر ۔ قدر دانی تو ہونی چاہیے اس کی ۔
سبحان اللہ! شعبدہ باز کی قدر ہونی چاہیے۔ کئی کئی دہائیاں تحقیق میں گزار کر رل جانے والوں کو کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو؟
مجھے لوگوں کو کسی چیز کا پتہ نہ ہونے پر طعنے دینے کی عادت تو نہیں۔ لیکن اگر کوئی شخص سائنسی ایجادات پر مناظرے کرنے کا شوقین بھی ہو اور پتہ اس کو پیٹنٹ کا بھی نہ ہو تو معذرت کے ساتھ (یا بغیر)، میں خود کو اس سے روک نہیں پاؤں گا۔ یہ تو کچھ کچھ ایسا ہے جیسے ایک دن ایک ہم جماعت نماز کے متعلق ایک فقہی مسئلے پر بڑی عالمانہ رائے دے رہا تھا (حالانکہ ہم فقہ کے نہیں بلکہ طبیعیات کے طلاب علم ہیں)۔ اس سے جو ہم نے پوچھا کہ نماز کے فرض ارکان بھی معلوم ہیں جن کے بغیر نماز سرے سے ہوتی ہی نہیں؟ تو جواب ندارد۔
ایسے لوگوں کو پھر یہی کہا جا سکتا ہے۔
O48Xld.jpg
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
اب یہ شخص کہاں ہے کیونکہ اس کا دعوی تھا کہ اگر وہ غلط ہے تو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جائے
اب تو لٹکنا بنتا ہی ہے
 
Top