رانا
محفلین
اللہ رحم کرے۔۔۔آپ شاعروں میں کوئی تسہیل تسبیغ کا نسخہ وغیرہ نہیں ہوتا؟؟ان دونوں مصرعوں میں عمل تسبیغ واقع ہو رہا ہے۔
اللہ رحم کرے۔۔۔آپ شاعروں میں کوئی تسہیل تسبیغ کا نسخہ وغیرہ نہیں ہوتا؟؟ان دونوں مصرعوں میں عمل تسبیغ واقع ہو رہا ہے۔
ان دونوں مصرعوں میں عمل تسبیغ واقع ہو رہا ہے۔
مفعول مفاعیلن کو مفعول مفاعیلان کرنا جائز ہے
اس نظم میں شاعر کہنا کیا چاہتا ہے؟لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں؟مشمولہ: زار
سر پھوڑ کے مر جائیں؟ سرکار، کدھر جائیں؟
بیٹھیں تو کہاں بیٹھیں اس کوئے ملامت میں؟
اٹھ جائیں تو ہم اہلِ پندار کدھر جائیں؟
مانا کہ مسیحا کو ہیں اور ہزاروں کام
یہ بھی تو کہو کوئی، بیمار کدھر جائیں؟
یہ کرب، یہ سناٹا، یہ رنگ کی ننگی لاش
لالے تو گئے صاحب! گلزار کدھر جائیں؟
اندھوں کو بتا دینا، باہر بھی اندھیرے ہیں
بے فائدہ کیا گھومیں؟ بے کار کدھر جائیں؟
کس اینٹ پہ سر پٹکیں؟ کس در پہ کریں گریہ؟
راحیل ؔ بتا، تیرے غم خوار کدھر جائیں؟
راحیلؔ فاروق
سعید بھائی ۔ گنگنانے والے تو بے بحری شاعری کو بھی بحری آہنگ دے لیتے ہیں ۔آپ اپنے موسیقائی مزاج کو ذرا شوکت علی صاحب کی طرح کھلا چھوڑ کر دیکھیں۔ مثلا ََ۔(یارب دل مسلم کو ۔۔۔) ۔خوب است راحیل بھائی۔
کیا صرف ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ان دونوں مصرعوں میں کچھ تو ایسا ہے جو باقی مصرعوں کے وزن سے کچھ ہٹ کر ہے؟ اور یہ کہ اگر ایسا ہے تو کیا اس بحر میں اس کی اجازت موجود ہے؟ یا ہم سے گنگنانے میں کوئی گڑبڑ ہو رہی ہے؟
لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں؟مشمولہ: زار
سر پھوڑ کے مر جائیں؟ سرکار، کدھر جائیں؟
بیٹھیں تو کہاں بیٹھیں اس کوئے ملامت میں؟
اٹھ جائیں تو ہم اہلِ پندار کدھر جائیں؟
مانا کہ مسیحا کو ہیں اور ہزاروں کام
یہ بھی تو کہو کوئی، بیمار کدھر جائیں؟
یہ کرب، یہ سناٹا، یہ رنگ کی ننگی لاش
لالے تو گئے صاحب! گلزار کدھر جائیں؟
اندھوں کو بتا دینا، باہر بھی اندھیرے ہیں
بے فائدہ کیا گھومیں؟ بے کار کدھر جائیں؟
کس اینٹ پہ سر پٹکیں؟ کس در پہ کریں گریہ؟
راحیل ؔ بتا، تیرے غم خوار کدھر جائیں؟
راحیلؔ فاروق
لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں؟
سر پھوڑ کے مر جائیں؟ سرکار، کدھر جائیں؟
بہت اعلیٰ ۔ جناب کے انداز بیاں کا جواب نہیں ۔کس اینٹ پہ سر پٹکیں؟ کس در پہ کریں گریہ؟
راحیل ؔ بتا، تیرے غم خوار کدھر جائیں؟