محکمہ اینٹی کرپشن میں کرپشن کرنے والوں کے لئے سزا تجویز کی جائے۔
کسی سے شعر نقل کرتے میں غلطی ہو جائے: املاء کی، یا، حوالے کی، یا زبان کی ۔۔۔۔ تو؟
ایسوں کے لئے کیا تجویز کرتے ہیں؟
اکثر سڑک پر آپ سے اگلی گاڑی والی بلا کسی وجہ سے سڑک کے درمیان میں بریک لگاتا ہے اور گاڑی کو سڑک کے درمیان میں ہی روک لیتا ہے۔ آپ اس سے ٹکراتے ٹکراتے بچتے ہیں تو قریب جانے پر پتہ چلتا ہے کہ صاحب فون پر کسی سے بات کر رہے تھے اور بھول گئے کہ تھوڑا پیچھے رکنا تھا یا یوٹرن سے واپس مڑنا تھا۔ کبھی کبھی حادثہ ہو بھی جاتاہے۔ ایسے ڈرائیور حضرات کے لئے کیا تجویز کریں گے۔
نماز کے دوران تو ظاہر ہے کچھ نہیں کیا جاسکتا مگر امام صاحب بعد از نماز مسجد کے تقدس کے بارے میں بیان کرتے ہوئے
خاص طور پر فون کا زکر کرسکتے ہیں ،ان صاحب کیلیئے شرمندگی ہی کافی سزا ہوگی۔۔۔ نہیں تو ۔۔مسجد سے باہر نکلتے ہی منہ پر ڈھاٹا
باندھ کر موٹر سائیکل پر ان سے موبائیل چھین لیا جائے۔ ۔ ۔
یہ موبائل چھیننے والوں کے لیئے بھی سزا تجویز کردیں
عوام کو حرام یا مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے والے قصابوں کا کیا کیجئے گا۔