فخرنوید
محفلین
وائس آف پاکستان ۔۔۔۔ گوجرانوالہ ۔۔۔۔پاپولر نرسری گلی نمبر 28 کا رہائشی 60سالہ رفاقت حسین جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے کنبے کی کفالت کرتا تھا مہنگائی کے باعث وہ آج سستا آٹا خریدنے کے لیے پیپلز کالونی رمضان بازار میں گیا جہاں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ لگنے کے باوجود رش کے باعث اسے آٹا نہ ملا اس دوران دھکم پیل کیوجہ سے رفاقت حسین اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا تاہم ریسکیو 1122نے متوفی کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ہاشم ترین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی dhq ہسپتال پہنچے جہاں کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متوفی کے بارے میں ابھی تک یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ دل کا مریض تھا تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیبعد اسکی ہلاکت کی وجہ سامنے آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والا شخص رفاقت آٹے کے حصول کے لیے لائن میں نہیں کھڑا تھا بلکہ وہاں سے گذرتے ہوئے اچانک گرنے سے اسکی موت واقع ہوئی ہے