مبارکباد سعادت بھائی اور محفل کے پانچ سال

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج اتفاقاً اک دھاگہ دیکھ رہا تھا تو دھاگے میں اک رکن کے تبصرے پر نظر پڑی۔ ان سے میری ملاقات اسلام آباد میں تاج نستعلیق کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں ہوئی تھی۔:D مجھے انکی نفیس طبیعت یاد آگئی تو میں نے ویسے ہی انکے اوتار پر کلک کر دیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ محفل سے منسلک ہونے کی تاریخ 18 دسمبر 2007 ہے۔:shock: اس حساب سے موصوف کو آج پورے پانچ سال ہو چکے ہیں محفل کی رکنیت اختیار کیئے ہوئے۔(y) اور ان پانچ سالوں میں انکے صرف 174 مراسلے ہیں۔o_O

fix-slow-computer.jpg
اک اور مزے کی بات کہ پانچ سال میں سعادت بھائی نے اک بار سٹیٹس بھی اپڈیٹ کیا۔ :whistle:

status_zps0fbc7211.png

آئیے محفل کے اس سب سے زیادہ باتونی رکن کو اسکے پانچ سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیں۔ :bighug:

saadet_zps5857e3f5.png

سعادت بھائی میری طرف سے آپکو رکنیت کے یہ پانچ سال بہت مبارک ہوں۔:clown:

slow_race.png

میری دلی تمنا ہے کہ جب آپکے ہزار مراسلے ہوں :ROFLMAO: تو اس وقت میرے ہاتھوں میں اتنی سکت ہو کہ میں آپکے لیئے اک مبارکباد کا دھاگہ کھول سکوں۔ :p

images
رکنیت کے پانچ سال​
5yearanniversary.jpeg
Birthday%2BFive.jpg
 
سعادت

تکنیکی معاون
ذوالقرنین،

اگر محفل میں ارکان کے پاس کسی پیغام کے لیے متعدد ریٹنگز پاس کرنے کا انتظام ہوتا تو آپ کے مراسلے کے لیے میری طرف سے "پسند"، "پر مزاح"، "زبردست"، اور "دوستانہ" کی ریٹنگز ہوتیں۔ :)

البتہ، میری امی جی اور میری اہلیہ ضرور "متفق" کی ریٹنگ پاس کرتیں، کیونکہ یہ دونوں خواتین مجھے پہلے سے ہی "سُست الوجود" کہتی ہیں!

ویسے محفل میں لکھے گئے مراسلے تو ایک طرف، میرا تو بلاگ بھی میری اِسی سُستی کا شکار ہے بے چارہ۔

اک اور مزے کی بات کہ پانچ سال میں سعادت بھائی نے اک بار سٹیٹس بھی اپڈیٹ کیا۔ :whistle:

وہ تو اس لیے کیا تھا تاکہ پروفائل مکمل کرنے کے نوٹِس سے جان چُھوٹے!

میری دلی تمنا ہے کہ جب آپکے ہزار مراسلے ہوں :ROFLMAO: تو اس وقت میرے ہاتھوں میں اتنی سکت ہو کہ میں آپکے لیئے اک مبارکباد کا دھاگہ کھول سکوں۔ :p

ہا ہا ہا! اچھا، ذرا حساب لگاتے ہیں۔۔۔

پانچ سالوں میں 174 مراسلوں کا مطلب ہے کہ میں نے ایک سال میں اوسطاً 34.8 مراسلے لکھے۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو 1000 مراسلے مکمل ہونے میں تقریباً 28.74 سال لگیں گے۔ ان میں سے پانچ تو گزر چکے، لہذا میرا ایک ہزارواں مراسلہ 2035ء میں لکھا جائے گا۔ :noxxx:

لیکن!

اگرچہ میری رکنیت کی تاریخ 18 دسمبر، 2007ء ہے، میں نے اپنا پہلا مراسلہ 19 اکتوبر، 2009ء کو لکھا تھا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مجھے 174 مراسلے مکمل کرنے میں تقریباً تین سال لگے، اور یوں میری اوسط ایک سال میں 58 مراسلے بنی۔ اِس نئی اوسط کے حساب سے جب میرے ایک ہزار مراسلے مکمل ہوں گے، تو اس وقت 2026ء کا اختتام ہو رہا ہوگا۔

:oops:

*خاموشی*

آہم، آگے بڑھتے ہیں۔۔۔

آئیے محفل کے اس سب سے زیادہ باتونی رکن کو اسکے پانچ سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیں۔ :bighug:

[...]

سعادت بھائی میری طرف سے آپکو رکنیت کے یہ پانچ سال بہت مبارک ہوں۔:clown:

نہایت نوازش! :hatoff:
 
نایاب

لائبریرین
محترم سعادت بھائی محفل اردو سے چپکے چپکے پیار کرتے پانچ سال مکمل ہونے پر دلی مبارک باد
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ بہت مبارک ہو آپ کو! آپ محفل سے وابستہ رہے اور آج بھی یہ وابستگی قائم ہے یہ بڑی بات ہے۔ اور یہ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی لائقِ تحسین ہے۔ :best:

شکریہ نیرنگ خیال
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالقرنین،

اگر محفل میں ارکان کے پاس کسی پیغام کے لیے متعدد ریٹنگز پاس کرنے کا انتظام ہوتا تو آپ کے مراسلے کے لیے میری طرف سے "پسند"، "پر مزاح"، "زبردست"، اور "دوستانہ" کی ریٹنگز ہوتیں۔ :)
بہت مشکور ہوں۔ آپ نے کہہ دیا سمجھیں ساری ریٹنگز ہمیں مل گئیں ہیں۔:cowboy: ویسے کچھ احباب نے آپکی طرف سے اسے پرمزاح قرار دے دیا ہے۔:whistle: پر متفق کون سا ظالم آ کر کرے گا۔ :shock:

البتہ، میری امی جی اور میری اہلیہ ضرور "متفق" کی ریٹنگ پاس کرتیں، کیونکہ یہ دونوں خواتین مجھے پہلے سے ہی "سُست الوجود" کہتی ہیں!
محسن وقار علی بھی اہل نظر ہیں۔ اور یہ لفظ استعمال کر گئے ہیں۔ جبکہ میں چاہ کر بھی سست الوجود کا لفظ استعمال نہیں کر سکا۔ :p بھابھی اور آنٹی کو اس نظریے پر سات فرشی سلام :hatoff:

ویسے محفل میں لکھے گئے مراسلے تو ایک طرف، میرا تو بلاگ بھی میری اِسی سُستی کا شکار ہے بے چارہ۔
جو ہو ہی الٹا سیدھا اس میں سستی کیا اور تیزی کیا۔:laughing3: کسی دن نظر ماری جائے گی اس پر۔:cyclops: آخر ہم کوئی سست تھوڑا ہی ہیں۔ :tongueout4:

وہ تو اس لیے کیا تھا تاکہ پروفائل مکمل کرنے کے نوٹِس سے جان چُھوٹے!
ظاہر ہے جی 100٪ کی مہر ضروری ہے۔ اور سٹیٹس بھی تو کمال ہے۔:smile3: اور قیصرانی بھائی نے سند بھی دے رکھی ہے اس پر۔ :thumbsup4:

ہا ہا ہا! اچھا، ذرا حساب لگاتے ہیں۔۔۔

پانچ سالوں میں 174 مراسلوں کا مطلب ہے کہ میں نے ایک سال میں اوسطاً 34.8 مراسلے لکھے۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو 1000 مراسلے مکمل ہونے میں تقریباً 28.74 سال لگیں گے۔ ان میں سے پانچ تو گزر چکے، لہذا میرا ایک ہزارواں مراسلہ 2035ء میں لکھا جائے گا۔ :noxxx:

لیکن!

اگرچہ میری رکنیت کی تاریخ 18 دسمبر، 2007ء ہے، میں نے اپنا پہلا مراسلہ 19 اکتوبر، 2009ء کو لکھا تھا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مجھے 174 مراسلے مکمل کرنے میں تقریباً تین سال لگے، اور یوں میری اوسط ایک سال میں 58 مراسلے بنی۔ اِس نئی اوسط کے حساب سے جب میرے ایک ہزار مراسلے مکمل ہوں گے، تو اس وقت 2026ء کا اختتام ہو رہا ہوگا۔

:oops:

*خاموشی*

آہم، آگے بڑھتے ہیں۔۔۔
یہ حساب تو کمال ہی لگا دیا ہے۔ لگتا ہے شیٹیں بیلنس کر رہے تھے جب یہ سوال سامنے آگیا۔ :wink2:
ویسے پہلا مراسلہ بھی تو سفر نامہ قسم کی کوئی چیز ہے۔:p اخلاقی طور پر اسکو دس کے برابر ماننا چاہیئے تھا۔ :)

کوئی گل نئیں جی۔ شکریہ کیسا۔ :skull:۔ مرحبا مرحبا:cowboy1:
 
Top