حسیب نذیر گِل
محفلین
مبارک یا حبیبی۔ماشااللہ بہت تیزی کے ساتھ سفر کررہے ہیں آپ
رانا بھائی صرف 19مبارکبادیں اور۔۔۔۔۔بہت بہت مبارک ہو سعادت بھائی آپ کو یہ اچھوتی مبارکباد۔
واہ بہت مبارک ہو آپ کو! آپ محفل سے وابستہ رہے اور آج بھی یہ وابستگی قائم ہے یہ بڑی بات ہے۔ اور یہ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی لائقِ تحسین ہے۔
میری طرف سے بھی ڈھیروں مبارک بھیا
میں سوچتی تھی کہ میں "سلو" ہوں بھیا
ہاہاہا۔ ارے بھئی اب تو دو چار ہاتھ لب بام رہ گیا۔ ذرا فرصت ملتے ہی تین چار اکٹھے برسٹ مارتا ہوں۔رانا بھائی صرف 19مبارکبادیں اور۔۔۔ ۔۔
پس نوشت: اب آپکا یہ گلہ بھی دور ہو جانا چاہیئے کہ سارے ہی اُدہم ہیں۔
میں تو کہتا ہوں کوئی بھی نئی آئینی ترمیم سے پہلے رفتار پکڑ لیں۔ بصورت دیگر آپکا خدشہ درست ہوگا کہہاہاہا۔ ارے بھئی اب تو دو چار ہاتھ لب بام رہ گیا۔ ذرا فرصت ملتے ہی تین چار اکٹھے برسٹ مارتا ہوں۔
لیکن کیا حال ہو اگر عین وقت پر کسی منتظم کو محکمہ انسداد نشئیاں قائم کرنے کا خیال آجائے کہ محفل میں نشئیوں کی بھرمار ہوگئی ہے اس لئے نشے کی کم سے کم حد 5 ہزار کی جاتی ہے۔
پھر اپنا تو وہی حال ہوگا کہ
قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند
کچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا
سچ سچ بتائیں کہ آپ نے خود کو طویل عمرکی دعا دی ہے یا سعادت بھائی کی سبک خرامی کو نظر لگانے کی کوشش کی ہے؟میری دلی تمنا ہے کہ جب آپکے ہزار مراسلے ہوں تو اس وقت میرے ہاتھوں میں اتنی سکت ہو کہ میں آپکے لیئے اک مبارکباد کا دھاگہ کھول سکوں۔
سچ سچ بتائیں کہ آپ نے خود کو طویل عمرکی دعا دی ہے یا سعادت بھائی کی سبک خرامی کو نظر لگانے کی کوشش کی ہے؟
ہم نے کیا کیا؟ ہم نے تو مبارکباد دینے کی کوشش کی تھی، کہیں فقروں میں کوئی ہیر پھیر ہو گیا کیا؟
لطف آگیا اس جملے کا۔ بہترین۔ اب اس خوبصورت جملے کا جواب دینا اس کے حسن کو خراب کرنے والی بات ہے کہ میرے ذہن میں کوئی اتنا خوبصورت جواب نہیں فی الوقت۔
فقروں میں ہیر پھیر نہ تھا۔ ہیر پھیر میں فقرے تھے۔ہم نے کیا کیا؟ ہم نے تو مبارکباد دینے کی کوشش کی تھی، کہیں فقروں میں کوئی ہیر پھیر ہو گیا کیا؟
حیرت اس بات پر ہے کہ مثبت مثبت ایک دوسرے کو اگر دھکیلتے ہیں تو منفی منفی کیوں ایک دوسرے کو پکڑے رکھتے ہیں؟ شاید کوانٹم مکینکس کا کوئی مسئلہ ہو کہ وہاں سارے ہی اصول الٹے ہو جاتے ہیںمیں تو کہتا ہوں کوئی بھی نئی آئینی ترمیم سے پہلے رفتار پکڑ لیں۔ بصورت دیگر آپکا خدشہ درست ہوگا کہ
بہانہ مل جائے گا بجلیوں کو ٹوٹ پڑنے کا
کلیجہ کانپتا ہے آشیاں کو آشیاں کہتے
ویسے نشے کے آستانوں سے لوگ دھتکارے نہیں جاتے۔ یہ خصوصیت صرف نیکوں میں ہیں کہ وہ اک دوسرے کی تردید کرتے رہیں۔
مبارک ہو سعادت، مجھے تعجب ہوا کہ تم نے خود ہی آ کر مبارکباد وصول بھی کر لی۔ ورنہ میرا خیال تھا کہ شاید ایک سال بعد، (2013میں نہیں، وہ تو بس آیا ہی سمجھو) دسمبر 2013 کے بعد یہاں آؤ وہ بھی جب کوئی دلچسپ لینکس یا اوپن سورس وغیرہ کا کوئی سلسلہ پوسٹ ہو تو!! بہر حال اس مبارکباد کی وصولی کی 5 سال کی تکمیل سے بھی زیادہ شدت سے مبارکباد۔
میں شرمندہ ہوں کہ آپ کے لگائے ہوئے حساب کے مطابق مجھے 2026 میں ہی ادھر آنا تھا۔۔۔ لیکن آپ نے برق رفتاری میں مائیکل شوماکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ 1100 سے بھی اوپر جا چکے ہیں۔ مبارکیں مبارکیںپانچ سالوں میں 174 مراسلوں کا مطلب ہے کہ میں نے ایک سال میں اوسطاً 34.8 مراسلے لکھے۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو 1000 مراسلے مکمل ہونے میں تقریباً 28.74 سال لگیں گے۔ ان میں سے پانچ تو گزر چکے، لہذا میرا ایک ہزارواں مراسلہ 2035ء میں لکھا جائے گا۔
لیکن!
اگرچہ میری رکنیت کی تاریخ 18 دسمبر، 2007ء ہے، میں نے اپنا پہلا مراسلہ 19 اکتوبر، 2009ء کو لکھا تھا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مجھے 174 مراسلے مکمل کرنے میں تقریباً تین سال لگے، اور یوں میری اوسط ایک سال میں 58 مراسلے بنی۔ اِس نئی اوسط کے حساب سے جب میرے ایک ہزار مراسلے مکمل ہوں گے، تو اس وقت 2026ء کا اختتام ہو رہا ہوگا۔