سعادت حسن منٹو

شمشاد

لائبریرین
میں آئیندہ چند دنوں میں “ سعادت حسن منٹو “ کے افسانوں پر کام کرنے والا ہوں۔ میرا مطلب ہے برقیانے والا ہوں۔ اس سلسلے میں آپ اراکین کی رائے کا منتظر ہوں۔ خاص کر لائبریری کی انچارج شگفتہ صاحبہ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
 

حجاب

محفلین
بہت خوب اچھا ہے مجھے سعادت حسن منٹو کے وہ افسانے جو میں نے نہیں پڑھے پڑھنے کو تو مل جائیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی، آپ منٹو کے چند افسانوں پر کام کرنا چاہیں گے یا تمام افسانوں پر ؟

علاوہ ازیں آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ آپ نے عمران سیریز کے جو صفحات لکھ لیے ہیں مطلع کر دیں بلکہ پوسٹ کر دیجئیے۔


شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ صاحبہ میں منٹو کے مشہور عالم افسانوں پر کام کروں گا۔ اس کے بعد دیکھوں گا کہ اور بھی لکھ سکوں۔

عمران سیریز کے متعلق مجھے کام کا کوئی علم نہیں ہے۔ نہ ہی مجھے کسی نے پوچھا نہ ہی میں نے لکھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
عمران سیریز کے متعلق مجھے کام کا کوئی علم نہیں ہے۔ نہ ہی مجھے کسی نے پوچھا نہ ہی میں نے لکھا۔

[s:a282e767dc]یہاں بات ہوئی تھی[/s:a282e767dc] اور اس کے بعد میں‌نے جو ای میل کی تھی، وہ عمران سیریز کی کتاب اول کا تیسرا حصہ تھا، اس کے صفحات نمبر 159 تا 224 تھے اور اس ای میل کا ہیڈر یہاں کاپی کر رہا ہوں (ای میل ایڈریس جان کر پیسٹ نہیں کررہا)

[align=left:a282e767dc]Muhammad Mansoor
to Shamshad

show details
Oct 14
Salam. Here is Ibne Safi file for you. If you think it is not readable, I will make its quality better next time. Also send me RASEED after having this file :)

One3.pdf
5856K View as HTML Download

[/align:a282e767dc]

یہاں رسید کے انتظار کا پیغام موجود ہے

اور ای میل ایڈریس وہی ہے جس پر میں‌نے انہیں علی پور کا ایلی بھی بھیجا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی بات کہ مجھے وہ ای-میل ملی ہی نہیں۔ دوسرا اگر آپ نے قریباّ دو ماہ قبل مجھے فائل بھیجی تھی تو درمیان میں یاد دہانی ہی کرا دیتے کہ بھئی ابھی تک رسید کیوں نہیں آئی؟

اور وہ دھاگہ میں نے بعد میں کبھی دیکھا ہی نہیں جسمیں آپ نے رسید کا ذکر کیا ہے۔

میری آفر اب بھی موجود ہے، اگر وہ صفحات کسی نہ نہیں لکھے تو اب بھیج دیں، لکھ دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی ، آپ آغاز کر دیں منٹو کے افسانوں پر۔ مزید یہ کہ آپ کے پاس جو افسانے ہیں یا جن پر آپ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ یہاں فہرست کر دیجیئے ۔

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
کچھ افسانے پہلے سے دستیاب ہیں نیٹ پر۔ مثال کے طور پر کتابگھر کی کتاب اردو کے مشہور افسانے میں منتو کے دو افسانے ہیں۔ ان کو دوہرانے سے بچا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ منتو کے کئی مجموعے مختلف ناموں سے ہندوستان ور پاکستان میں شائع ہوئے ہیں۔ کئی ناشروں نے کچھ افسانے لئے، اور دس بارہ افسانوں میں سے ایک افسانے کا عنوان لے کر کتاب جا نام دے دیا۔ میرے پاس اس قسم کی کئی کتابیں ہیں اگر چہ منٹو نے کالی شلوار یا ٹھنڈا گوشت کے نام سے کوئی مجموعہ خود شائع نہیں کروایا تھا میرے خیال میں۔ کہنا یہ ہے کہ جوں ہی پانچ چھہ افسانے جمع ہو جائیں، “منتو کے منتخب افسانے“ کے نام سے ای بک شائع کر دی جائے۔ احمد ندیم قاسمی کی بھی ایک ای بک بناناے والا ہوں، بس ایک “رئیس خانہ“ مل جائے یا خود ٹائپ کر سکوں تو۔۔ پریم چند کے بھی تین چار افسانے جمع ہو گئے ہیں میرے پاس۔
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

شمشاد بھائی ، آپ آغاز کر دیں منٹو کے افسانوں پر۔ مزید یہ کہ آپ کے پاس جو افسانے ہیں یا جن پر آپ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ یہاں فہرست کر دیجیئے ۔

شکریہ

جی بہت اچھی بات ہے، کل ان شاء اللہ کوشش کر کے ان افسانوں کی فہرست ادھر لکھ دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی ، خوش آمدید ! اگر آپ کے پاس متن اسکین کرنے کی سہولت موجود ہے تو اس کی نشاندہی بھی کر دیجئے۔

شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
جی شکریہ شگفتہ صاحبہ۔

نشاندہی کس کی کرنا ہے؟

میں تو افسانوں کے نام لکھ دوں گا، افسانے تو بعد میں پوسٹ کروں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، اگر آپ کے پاس اسکین کی سہولت ہے تو جو افسانے آپ پوسٹ کرتے جائیں اس متن ک اسکین بھی ساتھ دیتے جائیں اس طرح یہ ممکن ہو جائے گا کہ پروف ریڈنگ بھی ساتھ ساتھ کی جاسکتی ہے
 
Top