مبارکباد سعادت کے محفل پہ سولہ سال

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل کے عالم فاضل کبھی سائینسدان لگتے ہیں تو کبھی فوٹوگرافر۔ کبھی وہ ٹائپو گرافی اور خطاطی کے زمرے میں فعال ہوتے ہیں تو کبھی لکھنے پڑھنے میں مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بہت پیاری طبیعت کے مالک سعادت اردو محفل کے ایک سینئر محفلین ہیں۔ آج انھیں یہاں پورے سولہ برس ہو چکے ہیں۔
بہت مبارک ہو علم و ہنر کا یہ سفر۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے منسلک سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں اور اپنی رٖضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ برے مقدر سے پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
سعادت

تکنیکی معاون

شکریہ، جاسمن۔ :) آپ کا حسنِ ظن ہے، ورنہ میں عالم فاضل ہوں اور نہ ہی سائنسدان اور فوٹوگرافر۔ البتہ ٹائپوگرافی اور خطاطی کے زمرے والی بات درست ہے۔ :)

بہت مبارک ہو سعادت ۔
جاسمن بٹیا کی دعاؤں پہ آمین۔
شکریہ، سیما آپا۔ :)
 
زیک

مسافر
اردو محفل کے عالم فاضل کبھی سائینسدان لگتے ہیں تو کبھی فوٹوگرافر۔ کبھی وہ ٹائپو گرافی اور خطاطی کے زمرے میں فعال ہوتے ہیں تو کبھی لکھنے پڑھنے میں مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بہت پیاری طبیعت کے مالک @سعادت اردو محفل کے ایک سینئر محفلین ہیں۔ آج انھیں یہاں پورے سولہ برس ہو چکے ہیں۔
اک عرصہ گزر گیا۔ سعادت کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ الٹا سیدھا لکھتے تھے
 
سعادت

تکنیکی معاون
سعادت اردو محفل کے چھپے رستم ہیں۔ :) مبارک باد قبول فرمائیے، قبلہ!
شکریہ، علی وقار۔ :)

ہاں یہ آپ نے بالکل درست کہا۔ چھپے رستم۔ یہ نام ان کے لیے بالکل درست ہے۔
لیجیے! ؏ کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا!
 
سعادت

تکنیکی معاون

سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ، محمد احمد۔ :)

لو جی۔۔۔۔ سعادت ایک دھاگا کبھی میں نے بھی کھولا تھا۔۔۔ اب تو ہزار سے اوپر ہو چکے مراسلے۔۔۔۔ مبارک مبارک
شکریہ، ذوالقرنین۔ :) وہ دھاگا بھی آپ کے دیگر دھاگوں کی مانند کلاسِک ہے!
 
فلک شیر

محفلین
فونٹ سازی ، ٹائپوگرافی اور دیگر تکنیکی معاملات کے بارے بالکل معلومات نہ ہوتے ہوئے بھی مجھے سعادت بھائی کے دھاگوں کا انتظار رہتا تھا ، کافی عرصہ سے زیادہ وقت نہیں گزرا یہاں ، لیکن پھر بھی ان کی بھلے آدمی کی ان کہی سی خوشبو مجھے ہمیشہ محسوس ہوتی ہے ۔ 🙂
 
شکریہ، فلک شیر۔ آپ کی محبت ہے۔ :)

شکریہ، الف نظامی۔ :)

مابدولت آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت قلبی محسوس کرتے ہیں ، برادرم سعادت ۔:):)
شکریہ، امین صدیق۔ :)
 
Top