سعدیہ چکن فیکٹری

عسکری

معطل
اب آپ دونوں کو مشورہ کر لینا چاہیے اور کیا اس ملک میں مرغی نہین
ہوتی جہاں آم نا ہوں۔
 

عسکری

معطل
یہ نئی بات ے کیا عارف اپنے بادشاہ ہیں شیر انڈے دے یا بچے کون پوچھ سکتا ہے جنگل میں:grin:
 

arifkarim

معطل
بھئی آپ کی بھی گنگا اچانک الٹی بہنے لگتی ہے ۔۔
وسلام

اُلٹی؟ بھائی میں مشینز کی ایجاد و استعمال کے خلاف نہیں ہوں۔
مشینری یعنی آٹو میشن ٹیکنالوجی کا مقصد انسان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا تھا۔ جو کام پہلے ہزاروں قصائی کرتے تھے، اب چند ورکز فیکٹری کی مشینوں کیساتھ کر لیتے ہیں۔۔۔۔ یہاں صرف ایک مسئلہ ہے کہ انکو الٹا لٹکا کر مشینی انداز سے ذبح کیا جاتا ہے۔ جو کہ شاید اخلاقی لحاظ سے پتا نہیں‌کہاں تک درست ہے۔۔۔۔ نیز اسکا ایک اور نقصان اوور پروڈوکشن بھی ہے۔ مغربی ممالک میں گوشت و مرغی کی مصنوعات کا استعمال اس کثرت سے ہوتا ہے کہ ایک بہت بڑی آبادی کو موٹاپے کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے۔
جبکہ غریب ممالک کی عوام کوڑےگے ڈھیر سے گوشت ڈھونڈتی اور مردار / حرام کھانے پر مجبور ہے:(
 

طالوت

محفلین
الٹا لٹکانا اور ذبیح کرنا اور اخلاقیات ، اس بات کو تو رہنے دیں ۔۔ رہا سوال مردار کھانے کا اور موٹاپے کا شکار ہونے کا ۔۔ تو دنیا بھر کے غریب عوام "سازش"کا شکار ہیں ۔۔ اس سازش کی بابت کچھ کہیں ۔۔ اور وہ سازش انسانوں کی وسائل کے مقابلے میں اوور پروڈکشن بھی تو ہو سکتی ہے بقول آپ کے ۔۔ شاید آپ جانتے ہوں کہ پیچھے رہ جانے والی قومیں ، بھوک و افلاس کا شکار قومیں اپنا بویا کاٹ رہی ہیں ۔ جب یہ معاشرے ترقی کی طرف گامزن تھے تو یہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود قوم قبیلے فخر و انتساب تو کون میں کون کے بت کا طواف کر رہے تھے اور اب بھی یہی حال ہے ۔ چند لوگوں کو جمع کیجئے ان کے استحصال پر بات کیجئے تو ان کی شکلیں ایسی ہونگی جیسے بھینسوں کے باڑے میں کسی نئے شخص کے داخل ہونے پر بھینسوں کی ہوتیں ہیں ۔ اور اس کے بعد ذرا ان سے باہر نکل کر جانئے کہ وہ آپ کے بارے میں اور آپ کی کی گئی گفتگو کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو یقینا آپ خود پر اور ان پر لعنت بھیج کر اپنی راہ لیں گے ۔ خدا اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جسے نہ ہو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا ۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
اف عارف اور طالوت مجھے آپ دونوں کی اتنی مشکل مشکل گفتگو سمجھ نہیں آ رہی:eek:


جب انسان نے مشین ایجاد کر لی تو لالچ اور بڑھ گیا!

اسکا کیا مطلب ہے؟؟؟

تعبیر میں سمجھا یہ کوئی چکن شلوار سوٹ کی بات ہو رہی ہے ۔ اچھی تصاویر ہیں اور یہ حلال ہے ۔ رہا تکبیر کا مسلئہ تو ایک مرغی پر ایک بندہ تو نہیں لگا سکتے نہ ۔ جہاں بات ہزاروں لاکھوں کی ہو وہاں ذبیح بھی ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔
وسلام

ہاہاہا
چکن شلوار کو میں یہاں کیوں پوسٹ کرتی ۔ اس کے لیے فیشن سیکشن ہے نا :battingeyelashes:
ویسے خیریت آپ کو سوٹ کیوں یاد آ رہے ہیں ۔کہیں بری کی تو تیاریاں نہیں ہو رہیں :noxxx:
 

طالوت

محفلین
ہاہاہا
چکن شلوار کو میں یہاں کیوں پوسٹ کرتی ۔ اس کے لیے فیشن سیکشن ہے نا :battingeyelashes:
ویسے خیریت آپ کو سوٹ کیوں یاد آ رہے ہیں ۔کہیں بری کی تو تیاریاں نہیں ہو رہیں :noxxx:

آپ تو نجومی ہیں ، یہ اندر کی خبر آپ کے ہاتھ کیسے لگی ;) مگر یہ بری تو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتی ہے نا ۔۔ اصل میں براہ راست زمروں میں کم ہی جاتا ہوں بلکہ تازہ پیغامات کی فہرست دیکھتا ہوں اور اس میں اگرچہ زمرے کا نام بھی ہوتا ہے مگر غور ذرا کم ہی کرتا ہوں ۔۔ اسلئے دیکھا نہیں کہ زمرہ کونسا ہے بلکہ پانچ چھ بار نظر انداز کیا تھا کہ علی کے کمپیوٹر پر لٹکی ہوئی مرغیاں دیکھ کر پھر اس طرف آیا۔ :)
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
بری لڑکی والوں کی طرف سے نہیں لڑکے والوں کی طرف سے ہوتی ہے جو وہ لڑکی کے لیے لے کر جاتے ہیں۔ لڑکی والوں کی طرف سے جہیز ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذبح کرتے وقت گردن الگ نہیں ہوتی اور کئ ایک آدمی ہوتے ہیں ذبح کرنے والے اور بسم اللہ اللہ اکبر ہی تو پڑھنا ہوتا ہے۔

سعودی عرب کے منطقہ وسطٰی کے علاقے القصیم میں الوطنیہ پولڑی فارم پورے مشرق وسطٰی کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا بڑا پولٹری فارم ہے۔ ممکن ہے اس کا Phase 2 & 3 مکمل ہو چکا ہو۔ اگر ایسا ہے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا پولٹری فارم ہو گا۔
 
Top