نبیل
تکنیکی معاون
انتہائی محترم شاکر القادری جی!
میرا مطمع نظر قطعا یہ نہیں تھا نہ ہی میں نستعلیق یا فانٹس کی اہمیت و افادیت سے انکار کر رہا ہوں۔ میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ باقی شعبوں کی طرف بھی اسی طرح کی توجہ کی ضرورت ہے جیسی فانٹس پر دی گئی ۔ اور شعبوں میں بھی کام ہوا ہے اور ہو بھی رہا ہے لیکن پروگرامنگ وغیرہ کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس طرف زیادہ رجحان نہیں ہے۔ باقی نستعلیق پر تو کام صدیوں سے ہو رہا ہے اور یہ جاری رہے گا ان شاءاللہ۔ آپ کو یاد ہو گا میں خود نستعلیق پر کچھ کام کرنا چاہ رہا تھا لیکن فرصت میسر نہ ہو سکی۔ میری ذاتی دلچسپی بھی زیادہ تر فانٹس میں ہی ہے لیکن ایک چیز محسوس کی تو احباب کے گوش گزار کر دی۔
موجودہ فونٹ ٹیکنالوجی بنیادی طور پر لاطینی فونٹس کے لیے بنائی گئی ہے اور اس میں خط نستعلیق کی سپورٹ نہایت محدود ہے۔ اس کے باوجود جمیل نوری نستعلیق اور تاج نستعلیق جیسے فونٹس کی تیاری تمام اردو کمپیوٹنگ کے پراجیکٹس کے مقابلے میں بھاری ہے۔ جہاں تک اپلیکیشن پروگرامنگ کا تعلق ہے تو ایک طویل عرصے تک اردو ویب کے پلیٹ فارم پر اردو اطلاقیے جاری ہوتے رہے ہیں لیکن اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور نئے ورژن جاری نہ ہونے کے باعث ان کی افادیت کم رہ گئی ہے۔ اب ہر آپریٹنگ سسٹم اور پروگرامنگ لینگویج میں یونیکوڈ اردو کی سپورٹ شامل ہوتی ہے اور بیشتر کمرشل اپلیکیشنز بھی اردو کو سپورٹ کرتی ہیں، اس لیے اردو اپلیکیشن پروگرامنگ بھی کوئی بڑا چیلنج نہیں رہی ہے۔