بہت اچھی تخلیقات ہیں شکریہ مگر عربوں کو اس کے علاوہ کم کام ہیں یہ ان کے بارے میں عام ہے کہ رزق ضائع بہت زیادہ کرتے ہیں
اللہ معاف کرے رزق کا ضیاع انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ رب ناراض ہو جائے تو بندہ مشکل ہی مشکل میں رہتا ہے۔
عرب ممالک میں رزق مجبوراً بھی ضائع کرنا پڑتا ہے۔ میں عمرہ پر گیا تھا۔ ہم دو بندے تھے، کھانا لیں تو چار بندوں کا آتا ہے، باقی کا مسافر لوگ کیا کریں؟ فریج نہیں، ہو بھی تو پھر سے گرم کرنے کا مسئلہ؟ ایسے ہی بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔
لیکن اللہ کے بندے کو احساس بھی ہونا چاہیئے کہ مجھ سے یہ کام مجبوراً غلط ہو رہا ہے۔ اللہ معاف کرے، میں نے ایسا بندہ بھی دیکھا ہیں جس کو احساس ہی نہیں کہ میں کتنا رزق برباد کر رہا ہوں۔ چار افراد کے لیئے پورا پتیلہ/پتیلا ہی پکا ڈالا اور بعد میں باقی سارا کچرے میں ڈال دیا۔
اب مشکل میں ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے کون سا گناہ کیا ہے جو ہمارے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔