سعودی عرب ، بھارتی خواتین کو بغیر محرم حج پر آنے کی اجازت

سعودی عرب نے بھارت کیلئے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے بھارتی حکومت کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے 4حاجیوں کے گروپ کے ساتھ حج پر آنے کی کی اجازت دی ہے۔بھارتی حکومت نے 2014ء کے حج قوانین میں ترمیم کے لیے سعودی حکومت سے رجوع کیا تھا جس میں 45 برس سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کی پابندی سے استثنیٰ کے لیے درخواست کی گئی تھی۔اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 45 یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو 4 کے گروپ میں بغیر مرد سرپرست کے حج پر جانے کی اجاز ت ہوگی تاہم خواتین کو اپنے مکتبہ فکر سے بھی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
لنک
 
Top