سعودی عرب میں خودکش حملہ ،17افراد شہید ،حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا:عینی شاہد

سعودی عرب میں خودکش حملہ ،17افراد شہید ،حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا:عینی شاہد
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی مسجد میں خود کش حملہ ہواہے جس میں 17افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں,شہید ہونے والوں کاتعلق سعودی سیکیورٹی فورسز سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیوٹیمیں جائے وقع کی جانب روانہ ہو گئیں ہیں اور زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہاہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار حادثہ کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے اقدام کرر ہے ہیں جبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔
مقامی ذرائع کا کہناہے یمنی باڈر کے قریب علاقے عسیر میں واقع مسجد میں عام طور پر سعودی آرمی کے افسران نماز پڑھنے کیلئے آتے تھے جس کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیاہے۔عینی شاہد کا کہناہےکہ خود کش حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
http://dailypakistan.com.pk/international/06-Aug-2015/253115
دھماکہ سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار سکیورٹی فورس کے ہیڈ کواٹر میں ہوا

یاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی مسجد میں خود کش حملہ ہواہے جس میں 17افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں,شہید ہونے والوں کاتعلق سعودی سیکیورٹی فورسز سے ہے ۔سعودی سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے کہاہےکہ دھماکہ اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار سیکیورٹی فورس(SWAT)کے ہیڈ کواٹر میں واقع مسجد میں ہو ا،حملہ آور صفائی کرنے والے کے بھیس میں مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 17سیکیورٹی اہلکار کے شہید ہونے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/06-Aug-2015/253120
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی مسجد میں خود کش حملہ ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

http://dailypakistan.com.pk/international/07-Aug-2015/253438

 
آخری تدوین:
دہشتگردی اور بم دہماکے خلاف اسلام ہیں ۔بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد اسلام کے کھلے دشمن ہے اور سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے . اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور دہشتگرد اسلا م اور امن کے دشمن ہیں۔ دہشتگرد تنظیمیں جہالت اور گمراہی کےر استہ پر ہیں۔جہاد کے نام پر بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشتگرد ہیں۔یہ دہشتگرد اسلام کو بدنام اور امت مسلمہ کو کمزور کر رہے ہیں۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔ مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ اسلامی اور انسانی اقدار کیخلاف ہے۔ ظالم دہشتگردوں کو مسجد، جو اللہ کا گھر ہوتی ہے کی حرمت کا بھی خیال نہ ہے؟
داعش خوارج قاتلوں اور ٹھگوں کا گروہ ہے جو اسلام کی کوئی خدمت نہ کر رہاہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی کا باعث ہے اور مسلمان حکومتوں کو عدم استحکام میں مبتلا کر رہا ہے۔ مسجدوں پر حملے کرنے والے مسلمان کہلانے کے حقدار نہ ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top