گھر میں کوئی ایمرجنسی پڑجائے یا کچھ ذمہ داریاں جیسے شادی وغیرہ تو کیا سعودی والے ایمرجنسی ایکزٹ جاری نہیں کرتے؟
جن لوگوں کی کمپنی کفیل ہوتی ہے وہ کمپنی چھٹیوں کے دنوں میں بھی کچھ سعودی ملازمین (مواد البشری ۔ یعنی افرادی قوت یا ہیومن ریسورسز والوں) کو ایمرجنسی ڈیوٹی پر رکھتے ہیں جو عام ملازموں کے لیے کسی بھی ایمر جنسی صورت میں مینیجر کی تصدیق پر ایگزٹ لگادیتے ہیں۔ اگر کسی کا کفیل کوئی انفرادی شخص ہے تو اس پرمنحصر ہے کہ وہ اپنے مکفول یا ملازم کو جانے دے یا نہیں ۔
ہم اکثر ملازمین اپنی فیملی کے کفیل خود ہوتے ہیں اور ان کا ایگزٹ فیس کے پیسے بھر کے کسی بھی لمحے آن لائن لگا سکتے ہیں ۔
یہ کام انٹرنیٹ سے ہو جاتا ہے۔کہیں جانا ضروری نہیں۔