دو باتیں۔
1۔ "ہماری" عادت ہے کہ جس کے حق میں ہوں ، اس کی غلطی کو بھی کسی نہ کسی طرح درست ثابت کریں گے یا نا دانستہ غلطی کہیں گے اور جس کے خلاف ہوں، اس کی ہر بات میں خامی، غلطی اور جھوٹ تلاش کریں گے، اور کچھ نہیں تو اس کی نیت میں فتور تو لازمی مل جائے گا۔
2۔ مجھے کوئی علم نہیں کہ سعودیہ میں کیا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ لیکن ایک عمومی بات یہ کہ بلڈنگ کا خوبصورت، صاف ستھرا ہونے کا انسانوں کے رویے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ضروری نہیں کہ بلڈنگ بہت خوبصورت اور اعلیٰ پائے کی ہو تو وہاں موجود اہلکاروں کا بھی قیدیوں سے اتنا ہی اچھا سلوک ہو۔ یا بلڈنگ بہت خستہ حالت میں ہو تو اہلکاروں کا رویہ بھی برا ہو۔