عبید انصاری
محفلین
اپنے ادارے کے لیے عربی زبان میں تعارف نامہ تیار کررہا ہوں۔ باقی کام تو تقریبا قریب الاختتام ہے، البتہ ایک دشواری یہ پیش آرہی ہے کہ میں ادارے کے زمینی اثاثہ جات بیان کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہاں تو اس کی تقسیم "مرلہ، کنال" وغیرہ سے کی جاتی ہے، لیکن چونکہ یہ تحریر سعودیہ کے بعض احباب کے لیے ہے اس لیے ضروری ہے کہ وہاں کے رائج سسٹم کے مطابق اثاثے بیان کیے جائیں۔ جو احباب وہاں کے "پلاٹنگ سسٹم" سے واقف ہیں، براہِ کرم میری مشکل دور فرمائیں کہ وہاں کس طرح زمینوں کی تقسیم مروج ہے؟