امريکی حکومت نے متعدد بار مصر ميں انسانی زندگی کے زياں پر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کيا ہے اور صدر اوبامہ نے تو خود مصر کے عوام کے تحفظ اور سياسی ريليوں کے آزادانہ انعقاد کو يقینی بنانے کی ضرورت پر زور ديا تھا۔
کچھ رائے دہندگان نے يہ غلط تاثر قائم کر رکھا ہے کہ امريکی حکومت نے مورسی کی حکومت کو برطرف کرنے ميں کوئ کردار ادا کيا ہے۔ حقيقت تو يہ ہے کہ مورسی کی حکومت کے خاتمے سے محض چند ماہ قبل تک اپريل 2013 ميں امريکہ کے وزير خارجہ جان کيری نے مصر کا دورہ کيا تھا دونوں ممالک کے مابين دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے ليے کئ ملين ڈالرز کی امداد کا اعلان بھی کيا گيا تھا۔
http://www.foxnews.com/world/2013/0...tian-president-military-chiefs-after-warning/
کچھ ماہرين اور رائے دہنگان کے غلط دعوؤں کے مطابق اگر امريکی حکومت واقی مورسی حکومت کے خاتمے يا انھيں دہشت گرد قرار دينے کے درپے تھی تو پھر ہم مالی امداد اور عالمی قرضوں کی فراہمی کے اعلانات اور فيصلے کيوں کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ محض چند ماہ قبل تک مورسی حکومت کے اعلی عہديداران سے طويل المدت تعلقات استوار کرنے کے ليے کی جانے والی ملاقاتوں اور کوششوں کو آپ کيا کہيں گے؟ دانش کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ضمن ميں اپنی رائے قائم کريں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu