جاسم محمد
محفلین
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد، اسلام آباد دلہن کی طرح سجا دیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ جڑواں شہروں کی شاہراہیں خیرمقدمی بینرز، سعودی اور پاکستانی پرچموں سے سجا دی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت کی دلہن کی طرح آرائش کی گئی ہے.
سعودی ولی عہد کے تاریخی دورہ کی شاندار تیاریاں مکمل، شاہی وفد میں شامل معزز مہمانان گرامی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی تھری لئیرز باکس سیکورٹی کی مشترکہ کمان پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد کر دی گئی۔ جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر خوش آمدیدی بل بورڈز نصب، پاکستانی اور سعودی پرچم آویزاں کر دیئے گئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد تشریف لا رہے ہیں۔ شاہی ڈاکٹرز، سیکورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی 7 طیاروں پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی، وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ عمران خان سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عشائیہ دیں گے۔
سعودی ولی عہد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوں گی۔ صدرمملکت عارف علوی 18 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہو گا، ظہرانے میں وزرا اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔