مبارکباد سعود ابنِ سعید مشاق ہو گئے

الف عین

لائبریرین
بھتیجے۔۔ میرا آرٹ تو اچھا سیکھ لیا ہے۔ لیکن میں تو مچھلی کی طرح پھسل جاتا ہوں معلوم ہے نا۔۔۔۔
ارے یہ غلط پوسٹ ہو گیا یہاں۔ یہاں تو میں اب ابنِ صفی۔۔۔۔ مطلب ابنِ سعید کو مبارکباد دینے والا ہوں کہ الحمد للہ اب مشاق ہو گئے ہیں۔ پانچ سو پیٖامات کا ہدف ایک ماہ میں ہی پار کر کے۔۔
مبارک ہو بھتیجے۔۔۔۔۔۔
 
بہت بہت شکریہ چاچو حسن بھائی اور قطار میں منتظر احباب کی طویل فہرست۔ (شاید اگلا حملہ شمشاد بھائی کا ہو :) ممکن ہے کہ پوسٹ کے دوران ہی)

آپ لوگ خاص کر اعجاز چاچو ان باتوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔ ہر نئے پڑاؤ پر تہنیتی کلمات کا شربت لئے احباب کے منتظر رہتے ہیں۔ مجھے تو احساس بھی نہیں تھا کہ جلدی ہی کو تبدیلی رو نما ہونے والی ہے (یا ہو چکی ہے)۔

ایک میں ہوں کہ کہنے کو تو مشاق ہو گیا پر سچ پوچھیں تو اب تک گنوار کا گنوار ہی رہ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ مانیں یا نہ مانیں، مجھے آپ کی تحریر پڑھ کے بہت لطف آتا ہے۔ کیا زبردست فقرہ لکھا ہے " ۔۔۔۔۔ ہر نئے پڑاؤ پر تہنیتی کلمات کا شربت لئے احباب کے منتظر رہتے ہیں۔۔۔۔۔"
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ آپ بھی فروری میں ائے تھے اور ہم بھی :) تعریف تو میں پہلے بھی کر چکی ہوں کہ بہت کمال بولتے ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو



econgrat09.gif


econgrat10.gif
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد بھی تیار رہتے ہیں اپنی میز پر ایک پیڈ پر ساری اہم تاریخیں لکھ کر۔۔۔ لیکن کیا ظفری اور سارہ خاں کے سلسلے شروع نہیں ہوئے اب تک؟؟؟ یا مجھے مل نہیں رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھی تیار رہتے ہیں اپنی میز پر ایک پیڈ پر ساری اہم تاریخیں لکھ کر۔۔۔ لیکن کیا ظفری اور سارہ خاں کے سلسلے شروع نہیں ہوئے اب تک؟؟؟ یا مجھے مل نہیں رہے۔

سارہ خان کے پانچ ہزاری منصب پر تو میں نے دھاگہ کھولا تھا۔ ظفری کا یاد نہیں، میرے خیال میں نہیں کھلا۔
 
Top