مبارکباد سعود ابنِ سعید معاون

الف عین

لائبریرین
دیکھتے دیکھتے سعود عالم یا ابنِ سعید پچاس سے زائد پوسٹس ارسال کر کے معاون ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ دن چوگنی اور رات دوگنی ترقی کرتے کرتے جلد ہی مشاق اور ماہر ہو جائیں گے۔
رات دو گنی اس لئے کہ شاید ہماری تمہاری طرح یہ بھی رات کو سوتے ہوں گے تو نیند میں کیا خاک ترقی ہوتی ہوگی!!
 

damsel

معطل
دیکھتے دیکھتے سعود عالم یا ابنِ سعید پچاس سے زائد پوسٹس ارسال کر کے معاون ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ دن چوگنی اور رات دوگنی ترقی کرتے کرتے جلد ہی مشاق اور ماہر ہو جائیں گے۔

او او۔۔۔۔ تو یہ اس طرح سے ہوتا ہے ہم جیسے نالائقوں کو تو کچھ پتہ ہی نہیں محفل کے ادب و آداب کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔پھر بھی روز مزے سے ٹہلنے آجاتے ہیں
 

damsel

معطل
ویسے کیا یہاں بھی پاکستانی سسٹم ہے؟ اونچی بڑی پوسٹ صرف اپنے بھائی بندوں کو دی جاتی ہیں؟ :confused:
اور یہ صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھا ورنہ بخدا "کرسی"سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ، صرف اور صرف اپنے کمپیوٹر والی کرسی سے ہی ہمیں سارا سروکار ہے اس پہ کسی کو بیٹھا ہوا دیکھا نہیں جاتا۔
 
سلام مسنون!

اللہ اکبر! اب میں سمجھا کہ یہ ہوا کیا۔
میں‌تو سوچ میں پڑ گیا تھا کہ اس اچانک تبدیلی پر شکریہ کس کا ادا کروں؟ پر یہ تو خود کار ٹھہرا۔ بہر حال اڈمِن کا تو شکر گزار ہوا ہی جا سکتا ہے جنہوں نے اتنا آسان ہدف ترتیب دیا ہے۔ خدا نا خواستہ کچھ ذمہ داریاں تو نہیں بڑھ گئیں‌میری؟
 
بہت شکریہ آپ سب کا۔

لگتا ہے مجھے ہائے اللہ اف اللہ پر اتر آنا پڑے گا اگر یوں ہی ذرا ذرا سی بات پر میرے لئے سلسلے شروع کیئے جانے لگے اور مبارکباد کی بارش ہوتی رہی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
حوصلہ رکھیں۔ ابھی کافی وقت پڑا ہے۔ ابھی تو آپ کا انٹرویو بھی شروع نہیں ہوا۔
 
Top