تعارف سعود بن سعید کو خوش آمدید

خوش آمدید!

مزیدار بات یہ ہے کہ ہم دونوں نہ صرف مشترک ناموں کے حامل ہیں بلکہ والد کے نام بھی یکساں ہیں۔

آپ کو دیکھا تو کئی بار محفل میں پر جب بھی دیکھا تو میں اتنا عجلت میں ہوتا تھا کہ کوئی جواب نہ دے سکا۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کچھ اور بھی خواص مشترک ہیں۔ مثلاً داستان ایمان فروشوں کی کو میں بھی چاہتا تھا کہ برقیایا جائے۔ اس کے علاوہ بھی کئی قدر مشترک دکھیں۔

ارے ہاں محفل کے کئی احباب آپ کے تعلق سے مجھ پر شبہہ بھی کر چکے ہیں۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ارے آپ شبہ کی بات کر رہے ہیں اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ طہیر بھائی کو اتنی دیر بعد آپ سے تعارف کا شوق کیونکر ہوا۔

سعود بن سعید اردو محفل میں میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
 
جی! سب کا شکریہ۔

میں طب کا طالب علم ہوں۔ عمر 21 سال اور اس وقت چین میں مقیم ہوں۔ میں محفل پر تقریباً اسی وقت آیا جب علوی نستعلیق ریلیز ہوا۔ اردو فورم' اتنا اچھا اور وہ بھی نستعلیق میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔
 
خوش آمدید!

مزیدار بات یہ ہے کہ ہم دونوں نہ صرف مشترک ناموں کے حامل ہیں بلکہ والد کے نام بھی یکساں ہیں۔

آپ کو دیکھا تو کئی بار محفل میں پر جب بھی دیکھا تو میں اتنا عجلت میں ہوتا تھا کہ کوئی جواب نہ دے سکا۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کچھ اور بھی خواص مشترک ہیں۔ مثلاً داستان ایمان فروشوں کی کو میں بھی چاہتا تھا کہ برقیایا جائے۔ اس کے علاوہ بھی کئی قدر مشترک دکھیں۔

ارے ہاں محفل کے کئی احباب آپ کے تعلق سے مجھ پر شبہہ بھی کر چکے ہیں۔ :grin:

چلیں اب سب کا شبہ دور ہو جائے گا۔

تو اب نام مشترک ہونے کی وجہ سے رعائتیں بھی تو ملیں گی نا؟؟ :applause::applause:
 
ہاں ہاں ایسا ممکن ہے کہ غلطی سے رعایتیں مل ہی جائیں۔ پر لوگ نام کا رنگ اور اس کے نیچے پیغامات کی تعداد دیکھ لینگے تو مشتبہ ہو جائیں گے۔ اس لئے رفتار بڑھائیں اور رعایتیں پائیں۔ :grin:
 
بےباک

محفلین
سعود بن سعید صاحب ۔ مرحبا ، ویلکم ، پخیر راغلے ، خوش آمدید،
حدیث شریف میں ہے " علم حاصل کریں ،چاہے چین جانا پڑے "، آج یہ حدیث ہمیں نافذ ھوتی نظر آئی،
آپ کا چھوٹا بھائی: بےباک
 
طالوت

محفلین
جی! سب کا شکریہ۔

میں طب کا طالب علم ہوں۔ عمر 21 سال اور اس وقت چین میں مقیم ہوں۔ میں محفل پر تقریباً اسی وقت آیا جب علوی نستعلیق ریلیز ہوا۔ اردو فورم' اتنا اچھا اور وہ بھی نستعلیق میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

کیا ایکو پنکچر (غالبا یہی کہتے ہیں) کی تعلیم لے رہے ہیں ؟ ۔۔۔ تعلیم انگریزی زبان میں ہے یا چینی زبان سیکھنا پڑی ؟
زینگ ژؤنگ پی چاں شی کوآ پینگ شانگ ;)
وسلام
 
کیا ایکو پنکچر (غالبا یہی کہتے ہیں) کی تعلیم لے رہے ہیں ؟ ۔۔۔ تعلیم انگریزی زبان میں ہے یا چینی زبان سیکھنا پڑی ؟
زینگ ژؤنگ پی چاں شی کوآ پینگ شانگ ;)
وسلام

ذریعہ تعلیم انگریزی ہے مگر چینی زبان بھی ساتھ ساتھ میں سیکھنی پڑتی ہے۔۔۔۔۔اصل مضامین میڈیکل سائنس کے ہیں مگر ایک سمیسٹر میں آکو پنکچر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
 
Top