مبارکباد سعود بھیا کے گھر آئی ننھی پری ۔۔۔

حجاب

محفلین
22645931_1.jpg


اہلیانِ محفل آپ سب کے لیئے ایک خوشی کی خبر ہے :) سعود بھیا کے گھر اللہ نے اپنی رحمت یعنی ایک پیاری سی ننھی پری بھیجی ہے :) سعود بھیا آپ کو بھابی کو اور آپ کے گھر والوں کو بہت بہت مبارک ہو :)
 

خوشی

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک اللہ تعالی اس کا آآآآآآنا مبارک کرے ہر لحاظ سے ، اور اس کے نصیب اچھے کرے آمین
 
ویسے شکریہ سعود اطلاع نہ دینے کا

رات سو رہا تھا جب مجھے اطلاع ملی ہے صبح اٹھ کر ایک عدد پرچے کا امتحان تھا اور اس کے فوراً بعد ایک طویل کلاس تھی۔ ان سب سے فارغ ہو کر ابھی گھر لوٹا ہوں اور جو ملتا جا رہا ہے اسے اطلاع دیتا جا رہا ہوں۔ ابھی میرے روم میٹ کو بھی علم نہیں ہے۔ اب بھی شکوہ کناں ہوں تو بتائیں اپیا کہ کیا حل ہے؟ :)
 

arifkarim

معطل
بہت بہت مبارک ہو سعود بھائی! اللہ تعالیٰ بٹیا رانی کو آپ اور آپکے اہل و عیال کیلئے رحمت و آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے!
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ مبارک ہو سعود بھائی بہت بہت مبارک
ابھی تو کل کی بات ہے ہم باتیں کر رہے تھے کہ سعود بھائی کی شادی ہو رہی ہے اور اب اللہ تعالیٰ نے رحمت بھی عطا فرما دی مبارک ہو اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے جتنی بھی زندگی عطا فرمائے صحت اور عزت کے ساتھ عطا فرمائے آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
سبحان اللہ
ماشاءاللہ
تبارک اللہ
ابن سعید، آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کی بیٹی کو آپ کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں، اور انہیں نیک اور قابل بنائیں۔ آمین۔
 

ھارون رشید

محفلین
پیارے بھائی بہت بہت مبارک ہوں اللہ کریم پیاری بیٹی کو لمبی خوشیوں اور نیکیوں سے بھرپور زندگی عنایت فرماءیں اور والدین کی فرمانبردار بنائیں
 

شاکر

محفلین
بارک اللہ سعود بھائی، اللہ تعالیٰ بٹیا رانی کو دین و دنیا میں فوز و فلاح عطا فرمائیں اور آپ والدین کیلئے بھی دنیاوی خوشیوں اور اخروی نجات کا ذریعہ بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ اورآپکے سب گھر والوں کو
اللہ آپ پر بھابھی پر اور بچی پر رحمت و کرم کرے
اور اچھے نصیب عطاکرے آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو۔

اب آئی ہے صحیح معنوں میں بٹیا رانی۔ :)

دل تو آپ کا یہی چاہ رہا ہو گا کہ اُڑ کر پہنچ جاؤں بٹیا کو گود میں اٹھانے کے لیے۔
 
Top