سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو۔ تاخیر کے لیے معذرت کافی دنوں بعد محفل کا چکر لگ رہا ہے۔
تمام پیغامات دیکھنے کا وقت نہیں سو بتائیے گا کہ ننھی کا نام کیا رکھا ہے؟
صاحبزادی کے لیے درازی عمر کی دعا ہے۔ لیجیے اب ہم بھی چاچو ہوئے۔ وہ بھی سرحد کے اس پار۔
کوئی بات نہیں بٹیا دیر سے ہی سہی آپ کو اطلاع تو مل گئی ناں۔ ان دنوں آپ محفل میں آتی ہی نہیں تھیں اس لئے یہ خبر مس ہو گئی تھی آپ سے۔ اللہ آپ کی نیک خواہشات کو قبول فرمائیں اور آپ کو بہترین اجر سے نوازیں۔ آمین۔
ماشاء اللہ ۔ ابن سعید بھیا، اللہ تعالی کی رحمت بہت بہت مبارک ہو ۔ماشاء اللہ فریحہ بہت پیارا نام ہے ۔بارک اللہ فیک و بارک فی الموھوب لک ، بلغ اشدہ و رزقتَ برہ ۔
سعود بھائی ۔۔۔ اتنی اہم خبر اور میں بے خبر رہا ۔۔۔۔ اس کے لیئے بہت بہت معذرت ڈھیروں شرمندگی کیساتھا۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ ہماری بیٹا کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہماری بیٹا کا نصیب بہت اچھا بنائے ۔ آمین ثم آمین
میری طرف سے بھی آپکو بہت بہت مبارک اور گڑیا کو ڈھیر سارا پیار،،کیا نام رکھا ہے سعود بھیا؟اور اب جلدی جلدی اسکی پیاری پیاری سی تصویریں بھی پوسٹ کر دیں۔ ہم بھی دیکھیں کس پہ گئی ہے ہماری بھتیجی