سعیدانور کا 194 رنز کاورلڈریکارڈ ٹوٹ گیا

السلام علیکم
لیں جناب یہ بھی ہوگیا
سعید انور کا ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ زمبابوے کے کھلاڑی CK Coventry نے توڑ دیا۔
یہ ریکارڈ 1997 میں سعیدانور نے انڈیا کے خلاف قائم کیا تھا جبکہ CK Coventry نے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف بنایا ہے مگر افسوس زمبابوے پھر بھی ہار گیا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ سعیدانور نے بھی 194 رنز بنائے تھے اور CK Coventry نے بھی ، مگرCK Coventry ناٹ آؤٹ رہے اور ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔
تفصیل یہاں:
http://stats.cricinfo.com/ci/content/current/records/216972.html
اور یہاں:
http://www.cricinfo.com/zimvbdesh2009/engine/current/match/410340.html
 

علی فاروقی

محفلین
مجھے یاد ہے جس دن سعید انور ڈبل سینچری بنانے سے رہ گئے، ہمیں ساری رات اسی غم میں نیند نہیں آئ تھی، آج کرکٹ سے کوئ دلچسپی ہی نہیں رہی۔
خیر اب ریکارڈ ٹوٹ گیا تو ٹوٹ گیا، آخر کو سعید انور نے بھی تو کسی کا ریکارڈ توڑا ہی تھا۔
 
Top