سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

خرم زکی

محفلین
اگرچہ میرے پاس اس قسم کے سینکڑوں کلپ اور خبریں اور بھی ہیں لیکن مجھ میں اور آپ میں یہی فرق ہے کہ میں معاملات کو تماشہ نہیں بناتا اور آپ یہ کام شوق سے ہر دھاگے میں کر رہے ہیں۔
بڑی تحقیق کی جی جناب آپ نے شام میں ایرانی مداخلت کا ثبوت ڈھونڈ لانے کی لیکن بد قسمتی سے اس کے لئے آپ کو آزادانہ ذریعہ سے کوئی خبر نہیں مل سکی اور جس یک طرفہ پروپیگنڈہ کا آپ مجھ پر الزام لگا رہے تھے امریکی اور فرنچ پیسوں پر پلنے والی "شامی اپوزیشن" کے الزامات کو بطور ثبوت پیش کر کے اسی جرم کا خود ارتکاب کر بیٹھے اور پھر اس پر طرہ یہ کے اس ثبوت کے حوالے سے دیگر حقائق کی تحقیق کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی !!! جناب من جس فوٹیج کا آپ نے حوالہ دیا اور جن لوگوں کو شامی اپوزیشن نے ٢٧ جنوری ٢٠١٢ کو ایرانی فوجی بنا کر پیش کیا وہ در حقیقت ٥ ایرانی انجینیرز تھے جو کہ حمص شہر سے باہر جندر پاور پلانٹ پر کام کر رہے تھے اور ٢١ دسمبر ٢٠١١ کو ان پانچوں کو اپنے ادارہ کی بس سے اغوہ کر لیا گیا تھا جس کی رپورٹس اسی شام شامی اور ایرانی میڈیا پر جاری ہو گئیں تھیں۔٢ جنوری ٢٠١٢ کو اک شامی فرقہ وارانہ تنظیم جو شام میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف کام کر رہی ہے نے ان لوگوں کے اغوہ کی ذمہ داری فرنچ نیوز ایجنسی کو اپنے ایک بیان میں قبول کر لی۔ اب ایک مہینے کے بعد ان کو ایرانی فوجی بنا کر پیش کر دینا آپ کا "غیر جانبدار" ذہن تو قبول کر لے گا لیکن میرے جیسا "تعصبی" ذہن نہیں۔
 

خرم زکی

محفلین
یہ ایسا ہی کمال ہے جیسا ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ امریکا نے کیا. اس کو کراچی سے گرفتار کیا گیا اور کئی سالوں بعد کابل سے اس کی گرفتاری یہ کہ کر ظاہر کی گئی کہ وہ کابل میں امریکی مفادات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
 

خرم زکی

محفلین
اب بھلا کوئی بولے کہ جن لوگوں کا اغوہ ٢١ دسمبر ٢٠١١ کو ریکارڈ پر آ چکا ہو اور ٢ جنوری ٢٠١٢ کو جن کے اغوہ کی ذمہ داری بھی قبول کی جا چکی ہو انہیں لوگوں کے بارے میں شامی اپوزیشن کی فوٹیج یہ دعویٰ کرے کہ یہی لوگ ١٤ جنوری ٢٠١٢ کو حمص شہر میں شامیوں کو قتل کر رہے تھے تو ایسی جھوٹی اپوزیشن (جس کے امریکہ ، برطانیہ و فرانس سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں ) کے بیانات پر کیوں کر اعتبار کروں ؟؟؟ اور پھر نیم چڑھا یہ کہ اسی فورم کے حالات حاضرہ کے منتظم صاحب اسی جھوٹے پروپیگنڈہ کو جس کو نام نہاد شامی اپوزیشن کے حامی تک مشکوک قرار دے چکے ہوں بڑے طمطراق کے ساتھ ثبوت کے طور پر پیش کریں تو کہاں جا کر سر پھوڑیں. ساجد صاحب اتنی عرض ہے کہ سیکھنے کی عمر کو سیکھنے میں گزاریں اور جن موضوعات پر علم نہیں رکھتے ان پر بولنے سے گریز کریں۔
 

زیک

مسافر
بھائی آپ کے قہقہے کے جواب میں تو پھر سروے رپورٹ ہی کافی ہے ;)
یعنی آپ 2007 کے اس الیکشن کا حوالہ نہیں دیں گے جس میں آپ کے مطابق دھاندلی نہیں ہوئی تھی؟ الیکشن کا ٹرن آؤٹ تھا 95.86 فیصد اور بشار الاسد کو 97.62 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

میں رائے میں:۔
میں ڈکٹیٹر شپ کی زیادہ حامی نہیں۔ جمہوریت بہرحال بہتر نظام ہے اور اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود آج کے دور میں اسے اپنائے بغیر چارہ نہیں۔
میں ملک شام میں ہر صورت ڈکٹیٹر شپ کا خاتمہ چاہتی ہوں۔
یہ اچھی بات ہے کہ بشارت الاسد اس معاملے میں اصلاحات لانے میں آمادہ ہے۔

اس وقت شام میں قتل و غارتگری کا زیادہ الزام امریکہ اور عرب لیگ پر عائد ہوتا ہے۔ امریکہ اور عرب لیگ نے سرے سے شامی حکومت کے ساتھ کسی بھی امن مذاکرات اور اصلاحات کے نفاذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چین اور روس کا مؤقف بہتر ہے کہ مذاکرات کے ذریعے شام میں اصلاحات نافذ کی جائیں۔

اگر اپوزیشن کو اسلحہ فراہم کرنے اور انکو مذاکرات سے روکنے کی بجائے امریکہ اور عرب لیگ انہیں مذاکرات کی میز پر لائے تو اس صورت میں یہ کشت و خون ایک لمحے میں رک سکتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ امریکہ اور عرب لیگ کیوں مذاکرات اور اصلاحات کے نفاذ سے کوسوں دور بھاگ رہے ہیں؟

اسکا جواب یہ ہے کہ ملک شام میں واقعی اسد کو عوامی حمایت حاصل ہے۔
کتنی عوامی حمایت؟ یہ آپ اوپر اسی پوسٹ میں الیکشن نتائج میں دیکھ سکتی ہیں!
 

خرم زکی

محفلین
یعنی آپ 2007 کے اس الیکشن کا حوالہ نہیں دیں گے جس میں آپ کے مطابق دھاندلی نہیں ہوئی تھی؟
صاحب میں اس سال ہونے والے ریفرنڈم کی بات کر رہا تھا جس میں لگ بھگ ٥٧% لوگوں نے ووٹ ڈالے جس میں سے ٩٠% شامی عوام نے حق میں ووٹ دیا۔ گویا یہ نتائج اپر حوالہ میں پیش اس سروے کے نتائج سے میپ (میل) کر جاتے ہیں جس کے مطابق بشار الاسد کو شامی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور جس کی غیر جانبداری واضح ہے اور یہاں سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ریفرنڈم میں دھاندلی نہیں ہوئی۔
 

ساجد

محفلین
بڑی تحقیق کی جی جناب آپ نے شام میں ایرانی مداخلت کا ثبوت ڈھونڈ لانے کی لیکن بد قسمتی سے اس کے لئے آپ کو آزادانہ ذریعہ سے کوئی خبر نہیں مل سکی
زکی صاحب ، آج کی جدید ٹکنالوجی نے اس کو ممکن بنا دیا ہے کہ اس قسم کی جعلی ویڈیوز تیار کی جا سکیں ۔آپ کا اس پر یہ بھی اعتراض ہے کہ مجھے کسی آزاد ذریعہ سے خبر نہیں مل سکی ۔ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ جب آپ نے اسی ذریعہ سے ایک خبر اٹھائی تب تو وہ آزاد تھا اور جب ایک خبر اسی خبری ذریعہ سے میں نے لگائی تو وہ آزاد نہ رہا۔
پھر سے تقابل کیجئے کہ آپ کا اور میرا ذریعہ خبر ایک ہی ہے نا؟؟؟ کوئی فرق تو نہیں ہے نا؟۔،،،،،،،پھر آپ کا ذریعہ خبر آزاد اور میرا "غلام" کیوں کر ہو گیا؟۔
------------------------------------------------------------------------------
امریکی اور فرنچ پیسوں پر پلنے والی "شامی اپوزیشن" کے الزامات کو بطور ثبوت پیش کر کے اسی جرم کا خود ارتکاب کر بیٹھے
اگر یہی الزام بحرینی اپوزیشن پر ایران کے حوالے سے لگایا جائے تو پھر اعتراض کیسا؟۔اس پر چیں بہ چیں ہونا چہ معنی دارد؟۔
------------------------------------------------------------------------------

ثبوت کے حوالے سے دیگر حقائق کی تحقیق کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی
تحقیق میں نے کی یا نہیں لیکن آپ کے ارسال کردہ حقائق بھی آپ کی بات کے موافق نہیں۔
اس سائٹ کےحقائق یہ کہتے ہیں۔
  • ایف ایس اے کے فاروق بریگیڈ کے باغی رہنما ابو باسم کہتے ہیں کہ دو الگ الگ واقعات میں سات افراد کو پکڑا گیا، جن مین سے پانچ ایرانی فوج سے تعلق رکھنے والے قاتل تھے جو شام کی فوج کی براہِ راست ہدایات کے تحت کام کر رہے تھے۔جبکہ دیگر دو حمص شہر کے مضافات میں واقع جندر پاور پلانٹ پر کام کرتے تھے۔
  • Is this proof of Iran sending military reinforcement to prop up its main Arab ally? Or could something else be happening there? On Dec. 21, Syrian state media reported that eight foreign engineers, including five Iranians, were abducted "by terrorists" as they traveled on a company bus to their place of work, the Jandar power plant on the outskirts of Homs. The nationalities of the other three engineers were not stated. Shortly afterward, Iran's Press TV reported that "two more Iranian experts, who were trying to clarify the situation of the five abducted engineers," were kidnapped. Their whereabouts are unknown. On Jan. 2, an unknown group called the Movement Against the Expansion of Shiism in Syria sent a claim of responsibility for the abductions to the Agence France-Presse office in Nicosia, Cyprus.
  • یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ممکن ہے ریمنڈ ڈیوس والی کہانی یہاں بھی ہو کہ انجنئرز کے روپ میں کچھ اہلکاروں کو بھیجا گیا ہو اور انہی کی بس میں ان کی نقل و حمل کی جارہی ہو۔
  • Five of the men are shown in a six-minute, 20-second snippet. Bearded and cloaked in black, they sit against a white wall, with a lone rifle propped up between the second and third man. A scrolling red ticker on the screen says that they are Iranian Revolutionary Guards and calls on "all Iranian Revolutionary Guards to immediately withdraw from Syrian territory." One of the five men holds up a laminated photo identification card. The Enduring America website posted a Farsi-to-English translation of his comments: "My name is Sajjad (Haider Ali) Aminan and I am a member of the revolutionary armed forces of Iran. I am leader of a five-member special team. I entered Syria on Oct. 16, 2011. The others entered Syria on different dates."
  • The men then all state their names: Ahmad Aziz Askari, Hasan Hasani, Majid Qanbari, Kyumars Qobadi. One says that they have killed "many civilians in the city of Homs, including many women and children."
  • The footage then cuts to two laminated photo ID cards, showing their back and front, as well as three passports. The pages are flipped, one by one, including all of the blank pages.
  • کیا مذکورہ بالا اسی سائٹ پہ لکھا گیا ہے کہ نہیں؟۔
  • Abu Bassem of the FSA's Farouk Brigade stressed during his interview with al-Jazeera that he and his group were not against Shi'ites. "We are not sectarian," he said. "We ask Iran to admit they sent members of Revolutionary Guards to Syria. He said that Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei had until Jan. 28 to withdraw all Revolutionary Guards from Syria.
  • Pressed by the anchor about what would happen should the deadline lapse, Abu Bassem said: "We are not terrorists, criminals or killers. We are against anyone who threatens innocent Syrians. We caught these people, they were armed. They are snipers. They were killing our Syrian brethren. We will try, God willing, to return them to their families safely, but given the difficult circumstances Homs is experiencing, we cannot guarantee their safety."
  • بالا کا مؤقف ہے ان "شیعہ مخالف" کا جو آپ نے بھی پڑھا۔ ویسے کیا بحرینی بے چینی کو بھی سنی مخالف کہا جا سکتا ہے؟۔ یہ آخری فقرہ لکھنے پر میں کیوں مجبور ہوا؟ یہ ان الزامات کا شاخسانہ ہے جو آپ دوسروں پر بے دریغ دھرتے ہیں۔
-------------------------------------------------------------------------------
پروپیگنڈہ کو جس کو نام نہاد شامی اپوزیشن کے حامی تک مشکوک قرار دے چکے ہوں
جی بالکل شک تو ہے:) ۔ ذرا اسی سائٹ کی تحریر دیکھیں

The EU imposed sanctions on three commanders of the Revolutionary Guard, including Brigadier Mohammad Ali Jafari, its chief. Jafari has been hit by an assets freeze and travel ban for "providing equipment and support to help the Syria regime suppress protests in Syria", the EU's


official journal showed on Friday.
 

ساجد

محفلین
توقع رکھتا ہوں کہ اب آپ دوسرے افراد اور ممالک پر بے سر وپا الزام تراشی سے گریز فرمائیں گے۔ خود ایران کے مفاد میں ہے کہ اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات رکھے نہ کہ کسی کو دھمکیاں دے اور نہ کسی کو اپنا 14 واں صوبہ قرار دے۔ پاکستان کے حالات دگرگوں ہیں اور امریکی اثر و رسوخ ہمارے قومی مفادات کو زک پہنچا رہا ہے لیکن کیا اس کی بنیاد پر دیگر ممالک کو بھی دخل اندازی کا حق دے دیا جائے؟۔
پاکستان کو ایرانی تنبیہ ملی تو کیا ایران نے امریکی تنبیہ پر اپنا ایٹمی پروگرام ترک کر دیا ؟۔ ایران کا موقف ہے کہ وہ توانائی پیدا کرنے اور طبی تحقیق کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ایران اگر یہ اعلان بھی کر دے کہ وہ ایٹم بم بنا رہا ہے تو مجھے خوشی ہو گی۔ کیوں کہ ٹکنالوجی کسی ملک کی میراث نہیں۔ ہر کسی کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اگر دنیا امریکی ایٹمی حملے بعد بھی بس رہی ہے تو امریکہ کو سب سے پہلے اپنے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے چاہئیں تا کہ پھر سے بربادی نہ ہو۔ اگر وہ نہیں کر رہا تو دوسرے خود کو ہیرو شیما اور ناگاساکی کیوں بنائیں؟۔
 

خرم زکی

محفلین
میں یہ جاننا چاہوں گا کہ جب آپ نے اسی ذریعہ سے ایک خبر اٹھائی تب تو وہ آزاد تھا اور جب ایک خبر اسی خبری ذریعہ سے میں نے لگائی تو وہ آزاد نہ رہا۔

نہیں جناب ایک نہیں. آپ نے غور نہیں کیا. میں نے العربیہ کی بات نہیں کی بلکہ خبر کی اصل سورس کی بات کی ہے۔ یہ فوٹیج العربیہ نے نام نہاد "آزاد شامی فوج" سے لی ہے اور ان کے الزام کو نقل کر دیا ہے۔ صحافت میں یہ معمول کی بات ہے۔ خبر کی تصدیق آزاد طریقوں سے نہیں ہوئی.
 

خرم زکی

محفلین
اگر یہی الزام بحرینی اپوزیشن پر ایران کے حوالے سے لگایا جائے تو پھر اعتراض کیسا؟۔اس پر چیں بہ چیں ہونا چہ معنی دارد؟
ضرور لگا سکتے ہیں اور یہ بات کہنے میں کوئی تامل بھی نہیں کہ ایران بحرین کی اکثریتی آبادی کی سفارتی مدد کرتا بھی ہے جس طرح فرانس، امریکہ و برطانیہ شامی اپوزیشن کی مدد کر رہے ہیں۔ باقی مجھے نہیں یاد پڑتا کہ ایران نے بحرین کی اپوزیشن کو فنڈز کی پیشکش کی ہو یا اسلح فراہمی کی بات کی ہو۔
 

خرم زکی

محفلین
اس سائٹ کےحقائق یہ کہتے ہیں۔
  • ایف ایس اے کے فاروق بریگیڈ کے باغی رہنما ابو باسم کہتے ہیں کہ دو الگ الگ واقعات میں سات افراد کو پکڑا گیا، جن مین سے پانچ ایرانی فوج سے تعلق رکھنے والے قاتل تھے جو شام کی فوج کی براہِ راست ہدایات کے تحت کام کر رہے تھے۔جبکہ دیگر دو حمص شہر کے مضافات میں واقع جندر پاور پلانٹ پر کام کرتے تھے۔
جناب من، یہ بیان ہے ابو باصم کا۔ اور میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ ساتوں افراد کا اغوا ٢١ دسمبر کو ہو چکا تھا اور اغوا کی ذمہ داری بھی قبول کی جا چکی تھی ۔ میں نے کب انکار کیا کہ ان لوگوں کو پکڑا نہیں گیا ؟؟؟ سوال تو ان الزامات کا ہے جو ایف ایس اے کی جاری کردہ فوٹیج میں بیان ہیں: آپ نے فوٹیج دیکھنے کی زحمت گوارہ کی ہوتی تو آپ کو پتہ چلتا کہ ان لوگوں پر ١٤ جنوری کو حمص شہر میں قتل و غارت گری کا الزام ہے۔ جو لوگ ٢١ دسمبر کو اغوا ہو چکے ہوں اور اسی نام نہاد اپوزیشن کے قبضے میں ہوں وہ ١٤ جنوری کو کیسے قتل و غارت گری کر رہے تھے اس بات کی وضاحت نہ آپ نے کرنی ضرروری سمجھی نہ ہی ابو باصم صاحب نے۔ اسی تضاد بیانی کی وجہ سے بین الاقوامی میڈیا نے ان کے الزامات کو مشکوک قرار دیا ہے۔
 

خرم زکی

محفلین
یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ممکن ہے ریمنڈ ڈیوس والی کہانی یہاں بھی ہو کہ انجنئرز کے روپ میں کچھ اہلکاروں کو بھیجا گیا ہو اور انہی کی بس میں ان کی نقل و حمل کی جارہی ہو۔
ضرور ہو سکتا ہے جناب اور سفارت کاری میں انٹلیجنس اہلکاروں کی موجودگی ایک تسلیم شدہ امر ہے لیکن بس اب ضرورت ہے تو صرف ثبوت کی. ہونے کو تو آپ اور میں بھی کسی کے جاسوس ہو سکتے ہیں لیکن اس امکان کو یقین میں بدلنے کے لئے جن شواہد کی ضرورت ہوتی ہے وہ موجود نہیں۔
 

خرم زکی

محفلین
کیا مذکورہ بالا اسی سائٹ پہ لکھا گیا ہے کہ نہیں؟۔
جناب لنک دوبارہ پڑھیں. جن لوگوں نے ان انجینیرز کو اغوا کیا تھا اور پھر اس کی ذمہ داری قبول کی تھی میں نے ان کو فرقہ وارانہ تنظیم کہا ہے کیوں کہ ان کے اہداف میں شیعہ مکتب فکر کے نفوذ کو شام میں روکنا ہے
 

خرم زکی

محفلین
ویسے کیا بحرینی بے چینی کو بھی سنی مخالف کہا جا سکتا ہے
یہ سوال تو آپ نے ایسے کیا جیسے میں نے کہیں شامی "بے چینی " کو شیعہ مخالف کہا ہو !!! جناب شامی افواج کی اکثریت سنی ہے لیکن بحرین کی افواج کی اکثریت شیعہ نہیں بلکہ کراے کے ٹٹو ہیں۔ بحرینی عوام امریکی و برطانوی ایجنٹ حکمرانوں سے نبرد آزما ہیں جبکہ یہی امریکہ و برطانیہ نام نہاد شامی اپوزیشن کی مدد کر رہے ہیں. زمین آسمان کا فرق ہے دونوں باتوں میں.
 

عمر سیف

محفلین
گَل کتھوں ٹُری تے کتھے نکل گئی ۔۔ ہاہا ۔۔۔
عوام ہماری بہت جذباتی ہے ۔۔ اپنے خود کے مسائل تو حل کر نہیں پائے، دوسروں پر تنقید کرنے سے باز بھی نہ آئے۔
میرے خیال میں زیک اس دھاگے کو مقفل کر دیا جائے ، نتیجہ نکلے گا نہیں اور ہمارے ممبران کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت بڑھے گی۔
تُسی اے سمجھ لو کہ ”کاں چٹّا اے”۔
 
ایران پر بہت سے حملوں کی پیش کش پر پاکستان کے انکار کی وجہ سے ہی ایران پر حملہ کی نوبت نہیں آ سکی ورنہ یہ کندھا اگر پیش کر دیا گیا ہوتا تو بہت پہلے اور کئی طرح سے ایران پر حملہ ہو چکا ہوتا۔
ایران پر جب با قاعدہ فوجی حملہ ہو گا تو اس کے لئے عرب ممالک کی سر زمین استعمال ہو گی نہ کہ پاکستان کی جو کہ پہلے ہی سے برادر اسلامی ملک افغانستان پر امریکی فوجی حملہ کے لئے اپنے تمام تر وسائل پیش کر چکا ہے۔ اور جہاں تک فورتھ جنریشن جنگ کا تعلق ہے ہم بلوچستان میں ایران کے خلاف وہ کندھا پہلے ہی امریکہ کے حوالے کر چکے جس کا نام جند اللہ ہے جس کا حوالہ آپ نے بھی دیا۔

کھلی نہیں تو درپردہ مدد ایران بھی طالبان کے خلاف امریکہ کو بخوبی فراہم کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ وہاں بھی برادر اسلامی ملک کی بربادی کے لیے بھرپور وسائل استعمال ہوئے ہیں اور شمالی اتحاد کی کھل کر مدد کی گئی ہے۔

بلوچستان میں پاکستان کو اتنی زیادہ قوتوں سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے جس کا ماضی میں تصور بھی محال تھا اور آپ پتہ نہیں کہاں کی کوڑی لا کر ایران میں پاکستانی مداخلت پیدا کر رہے ہیں۔ آپ کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ جیسے تمام سازشیں پاکستان کے نہیں بلکہ ایران کے خلاف ہو رہی ہیں اور حملے جو پاکستان میں ہو رہے ہیں وہ بھی اصل میں پاکستان ایران پر کر رہا ہے۔

اور ایران پر جس طرح سے تنقید اور حملوں کی پیشن گوئیاں ہوتی رہتی ہیں اس کے مقابلے میں زبانی جمع خرچ ہی ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں سارا بازار گرم کیا ہوا ہے۔
 

خرم زکی

محفلین
کھلی نہیں تو درپردہ مدد ایران بھی طالبان کے خلاف امریکہ کو بخوبی فراہم کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔
جی صحیح فرمایا آنجناب نے، یہ ایران ہی تھا جس نے شمسی ائر بیس اور جکب آباد کا ہوائی اڈہ طالبان پر حملہ کے لئے امریکہ کو فراہم کیا تھا اور یہ ایران ہی ہے جس کی پارلیمنٹ نے حال میں ناٹو سپلائی کی بحالی کے لئے قرارداد پاس کی ہے۔ اگر آپ کی تشفی ہو گئی ہو تو کچھ حقائق کی دنیا میں واپس آتے ہیں۔ ایران کوئی شبہ نہیں کہ مدد کر رہا ہے مگر امریکہ کی نہیں بلکہ امریکی قبضہ کے خلاف افغان مزاحمت کاروں کی. یہ مدد کئی سطحوں پر کی جا رہی ہے :

١. ٹریننگ : مزید حوالہ
٢ ۔ مالی امداد
٣. اسلحہ و بارود
ساتھ ہی یہ بھی بتاتا چلوں کہ حال ہی میں تہران میں منعقد ہونے والی پہلی اسلامی بیداری کانفرنس میں بھی افغان طالبان کے وفد نے شرکت کی تھی.

جہاں تک طالبان کے خلاف ایرانی کوششوں کا تعلق ہے، کوئی شبہ نہیں کہ ایران طالبان کے مقابل ان افغان مجاہدین کی مدد کرتا رہا ہے جنہوں نے سوویت یونین کے خلاف جہاد کیا تھا جیسے کہ حکمتیار، احمد شاہ مسود اور برہان الدین ربانی وغیرہ. اگر چہ آپ نے افغانستان پر امریکی قبضہ کے لئے ایرانی امداد کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن بتاتا چلوں کہ یہ سارا پروپیگنڈہ سابق ایرانی صدر اور امریکی گماشتہ خاتمی کے ایک بیان سے متعلق ہے۔ لیکن جیسا کہ پہلے وضاحت کی کہ یہ "مدد" افغان مجاہدین کو کی گئی (جن کو شمالی اتحاد بھی کہا جاتا ہے ) اور اس کا امریکی حملہ سے کوئی تعلق نہیں. ایران شمالی اتحاد کی ٢٠٠٥ اور اس سے پہلے افغانستان پر روسی قبضہ کے زمانے سے مدد کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اور کسی خصوصی امداد کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں.
 

ساجد

محفلین
اگر یہی الزام بحرینی اپوزیشن پر ایران کے حوالے سے لگایا جائے تو پھر اعتراض کیسا؟۔اس پر چیں بہ چیں ہونا چہ معنی دارد؟
ضرور لگا سکتے ہیں اور یہ بات کہنے میں کوئی تامل بھی نہیں کہ ایران بحرین کی اکثریتی آبادی کی سفارتی مدد کرتا بھی ہے جس طرح فرانس، امریکہ و برطانیہ شامی اپوزیشن کی مدد کر رہے ہیں۔ باقی مجھے نہیں یاد پڑتا کہ ایران نے بحرین کی اپوزیشن کو فنڈز کی پیشکش کی ہو یا اسلح فراہمی کی بات کی ہو۔

تو ، برادرِ عزیز ، جھگڑا کس بات کا باقی ہے:) ؟۔ میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں کی بحرینی بے چینی کو ایرانی مدد حاصل ہے۔خاص طور پہ جبکہ وہ اسے اپنا صوبہ قرار دے چکا ہے ۔اور اسی پیش بندی کے طور پر بحرین نے 2009 کے بعد سے اپنی سیکورٹی کے لئے فوج کو منظم کیا ہے۔کسی آزاد اور اپنے سے کہیں چھوٹے ملک پر جب ایک بڑا ملک اپنی ملکیت جتائے تو اس کی مذمت کی جانی چاہئے نہ کہ حمایت:lightbulb: ۔
جی بالکل ،آپ کی بات سے متفق کہ مغربی ممالک ، مسلم ممالک میں اپنے مفادات کا کھیل کھُل کر کھیلتے ہیں۔ وہ ایران میں تبدیلی کے لئے اپنے ہی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دہشت گرد قرار دئے گئے مجاہدین خلق کو بھی استعمال کرنے پہ آمادہ ہیں۔ لیکن یہ سب کچھ ممکن ہوتا ہے مسلم ممالک کی اپنی نا اتفا قیوں کے سبب۔ اس سے بچنے کا طریقہ ہے اتحاد و یگانگت اور تصفیہ طلب امور پر مسلم ممالک کا آپس میں مل بیٹھنا۔ میں عربوں کے بارے میں ہرگز نہیں کہوں گا کہ انہوں نے اس کے لئے کوئی زیادہ کام کیا ہو سوائے زبانی جمع خرچ کے لیکن ایران پر بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے جتنی کسی اور اسلامی ملک پر۔ لیکن ایران کے سلسلے میں ہم کیا دیکھ رہے ہیں کہ پڑوسی ممالک میں اپنے انقلاب کو ایکسپورٹ کرنے کی وہی کوشش جو عربوں کے بل پر پاکستانی طالبان افغانستان میں کر چکے ہیں۔ یہاں آپ سمجھئے کہ ایران اور عربوں کا صدیوں پرانا مناقشہ کس طرح سے مسلم امہ کی تقسیم اور غیر ملکی مداخلت کی راہ ہموار کرنے کا مسلسل سبب بن رہا ہے۔ اس مناقشے کو ایندھن اس وقت ملتا ہے جب ہم لوگ دونوں میں سے کسی ایک فریق کی اندھا دھند حمایت پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات اسے اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔
ہم سب بلا تفریق وطن و لسان و نسل مسلمان ہیں۔ سب ایک خدا کی وحدانیت اور ایک قرآن پر بلا تفریق ایمان رکھتے ہیں پھر اس ایران عرب کشمکش میں کسی ایک فریق کی اندھی حمایت کر کے اپنے دین کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں؟۔جبکہ یہ کشمکش ہے ہی دین کی بنیادی تعلیم کی صریح خلاف ورزی کہ آپ نسل اور فرقے کی بنیاد پرمسلم امہ کوتقسیم در تقسیم کریں۔
کوئی خود کو شیعہ کہے یا سنی ہمارے نزدیک دونوں کی عزت یکساں ہے۔ ہمیں کسی کے عقیدے سے تعرض نہیں برتنا چاہئے۔ اگر دو مسلم ممالک میں مناقشے کی نوبت آتی ہے تو اسے ختم کرنی کی سعی کرنا چاہئے نہ کہ اس کے عوام میں کچھ جراثیم منتقل کرنے کی کوشش کر کے اسے پھر سے "اسلامی" بنانے کی سعی۔ قتل شیعہ کا ہو یا سنی کا ۔ ایران میں ہو شام میں یا پاکستان میں نقصان مسلم امہ کا ہے۔ جب مسلم حکومتیں خود ہی مذہب کے نام پر اپنے مفادات کے گیم کھیلنے میں مشغول ہو جائیں تو پھر اٹلی ، فرانس ، برطانیہ اور امریکا کو کوسنے دینے کا فائدہ؟۔ آخر کو ہم وہی کاٹیں گے جو بویا ہے۔ اور اس نفرت کی بوائی میں عرب اپنی قومیت اور ایرانی اپنے اثر ونفوذ کی لڑائی لڑیں گے تو اس کا کچھ اثر تو ساجد اور خرم زکی پر بھی تو پڑے گا نا:) ؟؟؟۔
اللہ ، آپ سب پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے۔
 

خرم زکی

محفلین
آپ پتہ نہیں کہاں کی کوڑی لا کر ایران میں پاکستانی مداخلت پیدا کر رہے ہیں۔
جناب میں جند اللہ کے حوالے سے بات کر رہا تھا جو پاکستانی علاقوں سے آپریٹ کر رہے ہیں اور ایران بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروایوں میں ملوث ہیں. ان کے پیچھے امریکی و صیہونی ادارے ہیں. یہ بات بھی تسلیم ہے کہ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے بہتری کی کوشش کی ہے اور عبد المالک رگی کی گرفتاری میں مدد اور اس کے بھائی کو ایران کے حوالے کیا ہے۔
 

خرم زکی

محفلین
تو ، برادرِ عزیز ، جھگڑا کس بات کا باقی ہے:) ؟۔ میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں کی بحرینی بے چینی کو ایرانی مدد حاصل ہے۔خاص طور پہ جبکہ وہ اسے اپنا صوبہ قرار دے چکا ہے ۔

جناب کس جھگڑے کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟ میں نے کب اور کہاں اس حوالے سے کوئی جھگڑا کیا ہے ؟؟؟ امریکی گماشتوں کے خلاف مدد ایران کا فرض ہے اور بحرین بادشاہوں کی امریکی سرپرستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. اگر بحرینی عوام ان امریکی پٹھوں کو قبول نہیں کرتے تو ان کا پورا حق ہے یہ اور ایران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان مظلوم لوگوں کی مدد کرے۔
 

ساجد

محفلین
تو ، برادرِ عزیز ، جھگڑا کس بات کا باقی ہے:) ؟۔ میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں کی بحرینی بے چینی کو ایرانی مدد حاصل ہے۔خاص طور پہ جبکہ وہ اسے اپنا صوبہ قرار دے چکا ہے ۔

جناب کس جھگڑے کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟ میں نے کب اور کہاں اس حوالے سے کوئی جھگڑا کیا ہے ؟؟؟ امریکی گماشتوں کے خلاف مدد ایران کا فرض ہے اور بحرین بادشاہوں کی امریکی سرپرستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. اگر بحرینی عوام ان امریکی پٹھوں کو قبول نہیں کرتے تو ان کا پورا حق ہے یہ اور ایران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان مظلوم لوگوں کی مدد کرے۔
جی ، خرم زکی بھائی ، میں تسلیم کرتا ہوں کہ "کاں چٹا ہی ہے":) ۔اب خوش!!!۔
 
Top