محب علوی
مدیر
آپ پتہ نہیں کہاں کی کوڑی لا کر ایران میں پاکستانی مداخلت پیدا کر رہے ہیں۔
جناب میں جند اللہ کے حوالے سے بات کر رہا تھا جو پاکستانی علاقوں سے آپریٹ کر رہے ہیں اور ایران بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروایوں میں ملوث ہیں. ان کے پیچھے امریکی و صیہونی ادارے ہیں. یہ بات بھی تسلیم ہے کہ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے بہتری کی کوشش کی ہے اور عبد المالک رگی کی گرفتاری میں مدد اور اس کے بھائی کو ایران کے حوالے کیا ہے۔
بھائی صاحب ، بلوچستان کا علاقہ تو اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ شورش زدہ ہے اور وہاں حد سے زیادہ لاقانونیت ہے ۔ وہاں سے اگر کوئی ایران میں مداخلت کر رہا ہے تو یہ عین ممکن ہے مگر اسے پاکستانی حکومت سے جوڑنا صحیح نہیں کیونکہ پاکستان تو اس وقت خود بہت سے دشمنوں میں گھرا ہے وہ ایسے اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہی نہیں۔