ابوشامل

محفلین
سفاری ایپل کا جاری کردہ براؤزر ہے جو ونڈوز کے لیے بھی جاری کیا جاتا ہے۔ علوی اور جمیل نوری نستعلیق اس براؤزر کو کبھی سپورٹ نہیں کرتے تھے اور اس میں خاص طور پر نقاط کا مسئلہ بہت زیادہ رہا ہے۔ لیکن حال ہی میں جاری کردہ فیض نستعلیق میں یہ تمام مسائل ختم ہو چکے ہیں۔ سفاری استعمال کرنے والے اردو صارفین اب با آسانی خط نستعلیق کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔

safarialvi.jpg

سفاری براؤزر علوی نستعلیق میں، جا بجا مسائل

safarijameel.jpg

سفاری براؤزر جمیل نوری نستعلیق میں، متعدد مسائل

safarifaiz.jpg

سفاری براؤزر فیض نستعلیق میں، ایک دم زبردست​
 

arifkarim

معطل
کیا فیض لاہوری نستعلیق جو کہ محفل پر "پہلے"جاری ہوا تھا، اسکا بھی یہی نتیجہ تھا؟
نیز خالی فیض نستعلیق لکھنے سے آپکی کیا مراد ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
کیا فیض لاہوری نستعلیق جو کہ محفل پر "پہلے"جاری ہوا تھا، اسکا بھی یہی نتیجہ تھا؟
نیز خالی فیض نستعلیق لکھنے سے آپکی کیا مراد ہے؟
خالی فیض نستعلیق سے میری مراد ہے اصلی تے وڈا :)
ویسے فیض لاہوری نستعلیق اور فیض نستعلیق دونوں پر یکساں نتائج ہيں۔
 

ابوشامل

محفلین
جناب میرے پاس سفاری 4 ہے (ونڈوز وسٹا پر) اور وہ علوی نستعلیق درست رینڈر کر رہا ہے:
http://www.flickr.com/photos/21708002@n03/4024302478/sizes/o/
شارق صاحب بہت مشکور ہوں۔ اصل میں مندرجہ بالا نتائج سفاری ورژن 3 پر کیے گئے تھے اور اس کے نتائج ایسے ہی تھے جیسا کہ اوپر دکھائے گئے ہیں۔ مجھ لاعلم کو معلوم نہ تھا کہ سفاری 4 بھی آ چکا ہے، آج آپ کی اطلاع پر سفاری 4 میں نتائج ملاحظہ کیے واقعی وہ بالکل درست دکھاتا ہے۔ توجہ دلانے کا بہت شکریہ۔
 
Top