سفاری براؤزر ونڈوز کے لیے

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شارق، یہ تو بہت اہم خبر ہے اور اس کے انٹرنیٹ پر دور رس اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اب مجھے سفاری کو بھی سپورٹ کرنا پڑے گا۔ :(
 

دوست

محفلین
امید ہے اب کنکرر بہتر ہوجائے گا اس کے ڈویلپر اب صرف ویب سپورٹ پر توجہ دے سکیں گے۔ کے ڈی ای چار میں یہ صرف براؤزر ہوگا فائل مینجر کا کام ڈولفن نامی ایک پروگرام کو سونپ دیا گیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا ہے اسے۔ لیکن ڈیفالٹ یو ٹی ایف 8 کرنے کے باوجود اردو محفل کی حالت یہ ہے:
52_Safari_1.jpg
 
میں پچهلے کتنے هی سالوں سے سفاری استعمال کر رها هوں ۔
اور اس کو میں نے کسی بهی براؤزر سے بہتر پایا ہے اب جب مائکرو سوفٹ کے صارف بهی سفاری استعمال کرنے لگیں گے تو میری تحاریر میں سے ڈبے بهی ختم هو جائیں‌گے ۔
صاحب نے سفاری کی تصویر لگائی ہے اس میں اردو کے حروف بکهرے هوئے هیں یه اس لیے هوتا ہو که کچھ فونٹ کو سفاری نهیں جوڑتا اور یه صرف اردو کے فونٹ کے ساتھ هوتا ہے ۔ مجهے مکنتوش میں یه کرنا پڑتا ہے که میں فونٹ بک میں جا کر کچھ فونٹس کو ان ایکٹیو کر دیتا هوں مثلاً اردو نستلیق یا یا پهر سارے اردو فونٹ کو انایکٹیو کر کے دیکھ لیں یه ةهیک هو جائے گا ۔ اس کے بعد باری باری ایک ایک کرکے سب فونٹ کو ایکٹیو کرتے جائیں تو دیکھ لیں که کسی فونٹ کو ایکٹو کرنے سے یه مسئله بنتا ہے ۔
 

ساجداقبال

محفلین
اعجاز انکل کے سکرین شاٹ سے تو لگتا ہے کہ سفاری ابھی اردو سیکھ رہا ہے۔۔۔سارے الفاظ الگ الگ۔ :eek:
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم والا مسئلہ مجھے اوبنتو پر پیش آتا ہے۔ اس کا حل دوست بھائی نے یہ بتایا تھا کہ عربی انکوڈنگ کے لئے ڈیفالٹ فانٹ کو تاہوما کر لیں۔ سب کچھ صحیح ہو جائے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر کسی دوست کو سفاری پر اردو صحیح ڈسپلے کرنے کا حل معلوم ہے تو برائے مہربانی یہ انفارمیشن یہاں شئیر کریں۔ مجھے سفاری میں فونٹس کی رینڈرنگ بہت اچھی لگ رہی ہے۔
 

دوست

محفلین
قیصرانی نے کہا:
استاد محترم والا مسئلہ مجھے اوبنتو پر پیش آتا ہے۔ اس کا حل دوست بھائی نے یہ بتایا تھا کہ عربی انکوڈنگ کے لئے ڈیفالٹ فانٹ کو تاہوما کر لیں۔ سب کچھ صحیح ہو جائے گا
یہ نعمان نے بتایا ہوگا آپ کو بھائی جی۔
سفاری کو لینکس پر دیکھتا ہوں کیسا چلتا ہے۔ اگر یہ کنکرر پر مبنی ہے تو پھر واقعی فونٹس کی رینڈرنگ بہتر ہونی چاہیے۔ کنکرر میں فونٹس کی رینڈرنگ بہت اچھی ہے لیکن یہ جاوا سکرپٹ کو کھاجاتا ہے، اسی لیے اس پر ویب پیڈ نہیں چلتا۔
وسلام
 
انٹرنیشنل کیریکٹرز کو صحیح سے نہیں دکھا

میری اب تک کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سفاری برائے ونڈوز بیٹا 3 انٹرنیشنل کیریکٹرز کو صحیح سے نہیں دکھا پاتا ، یہ بات ایپل کے سپورٹ پیج پر جاکر وہاں فورم میں دیکھی جا سکتی ہے ۔ ۔ ۔

یہ اگرچہ کہ مایوس کن بات ہے مگر امید قوی ہے کہ مسئلہ جلد صحیح ہوجائے گا کیونکہ ایسا صرف اردو نہیں بلکہ عربی اور فارسی کے حوالے سے بھی ہے ۔ ۔ ۔

سفاری کی ڈسپلے بہت جاذب ہے اور ویب پیج پڑھتے ہوئے مزہ +تا ہے تاہم ابھی اس مین خاصی کمزوریاں ہیں جو کہ وقت کے اتھ ساتھ ہی دور ہوں‌ گی ۔ ۔ ۔ ۔
 
Top