سفرنامہ از حسن نثار(ناروے)

arifkarim

معطل
اس سفرنامے کا تمام تر کریڈٹ دنیائے اردو کے معروف کالم نگار، مصنف، شاعر اور تجزیہ نگار حسن نثارکو جاتا ہے:
04_01.gif

04_01.gif

02_01.gif

441.gif

اور آخر میں اس سفرنامہ پر تفصیلی تبصرہ اس ویڈیو کلپ میں:

امید ہے اس سفرنامہ کو پڑھنے، سننے کے بعد مزید محفلینز ناروے کا بھی رُخ کریں گے :)
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
حسن نثار بہت اچھا لکھتا ہے۔ شکر ہے کہ عطاء الحق قاسمی کے بعد بھی کوئی ادیب ناروے گیا ہے :)
عنوان میں برائے کی جگہ کاما لگا دیں۔ برائے کا شاید مطلب ہے "کے لئے"
اور ہاں، شیئرنگ کا شکریہ :)
ویسے میں دو بار ناروے جا چکا ہوں، ایک بار انتہائی شمال اور ایک بار انتہائی جنوب :)
 
ہاہاہا! یاد دہانی کا شکریہ۔ اتنی اردو تو ایک ساتویں جماعت پاس کو بھی آتی ہے۔ اصل میں دماغ میں "از" لکھنا تھا لیکن جلدی میں "برائے" لکھ گیا۔ :)
اگر کہیں عطاء الحق قاسمی کا سفر نامہ بھی موجود ہو تو پلیز شیئر کیجئے گا اور ہاں اگر تیسری بار ناروے کا رُخ ہو تو ذاتی پیغام کرنا مت بھولئے گا۔ :)
 
عطاء الحق قاسمی کے سفرنامے پڑھے تو تھے کئی بار، جنگ اخبار میں۔ ابھی محفوظ نہیں ہیں کہیں
آپ ناروے کس شہر میں ہوتے ہیں؟ میں سٹاک ہوم سے اوسلو گیا تھا بائی روڈ، وہیں ائیرپورٹ ہوٹل میں ایک ہفتہ گذارا تھا۔ اس کے علاوہ دوسری بار ٹرامسو گیا تھا بائی روڈ، فن لینڈ سے
 
خاکسار ناروے کے شہر ڈریمن میں ہوتا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Drammen
DSC_0004-2.jpg
 
arifkarim

معطل
اوسلو میں ایک اور دوست نے بھی اصرار کیا ہوا ہے۔ آپ بھی اوسلو سے زیادہ دور نہیں :)

ضرور۔ اوسلو کا چکر تو لگا ہی سکتا ہوں کسی وقت بھی۔ ویسے آجکل بارشیں بہت ہیں۔ گرمیوں میں موسم دیکھ کر کسی وقت بھی نازل ہو جائیں۔ ہم حاضر ہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ضرور۔ اوسلو کا چکر تو لگا ہی سکتا ہوں کسی وقت بھی۔ ویسے آجکل بارشیں بہت ہیں۔ گرمیوں میں موسم دیکھ کر کسی وقت بھی نازل ہو جائیں۔ ہم حاضر ہیں۔ :)
موسم گرما کافی بزی ہے کہ ایک تو ہماری ریگولر کلاسز ختم ہو جاتی ہیں تو شارٹ ٹرم کورسز کافی آ جاتے ہیں، دوسرا میرا ارادہ ہے کہ بائی روڈ یو کے جاؤں، اس بار یہ بھی سوچ ہے کہ ایک یا دو دن لندن گذار کر انگلینڈ کے شمالی سرے تک چکر لگ جائے۔ پھر ایک کولیگ اپنی کلاس کے ساتھ سپین جا رہا ہے تو اس نے بہ اصرار بلایا ہے کہ وہاں بھی جانا ہے۔ عثمان سے کینیڈا کا وعدہ ہے اور فن لینڈ کے شمال کو بھی دیکھنا ہے اس بار، 24 گھنٹے کے سورج کو :)
دیکھئے کتنی جگہیں جا پاتا ہوں اور کتنی جگہیں معذرت کا سامنا کریں گی :)
 
arifkarim

معطل
فن لینڈ کے شمال کو بھی دیکھنا ہے اس بار، 24 گھنٹے کے سورج کو :)
دیکھئے کتنی جگہیں جا پاتا ہوں اور کتنی جگہیں معذرت کا سامنا کریں گی :)

آدھی رات کا سورج تو خاکسار نے بھی دیکھا ہوا ہے، ناوریجن نارتھ کیپ پر۔ یہ ہر سال 21، 22 جون کی درمیانی "شب" کو نظر آتا ہے:
Midnight-sun-at-North-Cape-Norway-740.JPG

Midnight-Sun-Nordkapp-Margeroi-Island-Norway.jpg

http://en.wikipedia.org/wiki/North_Cape,_Norway
http://en.wikipedia.org/wiki/Midnight_sun

قدرت کا انمول کرشمہ! سورج غروب ہونے کیلئے نیچے آتا ہے اور وہیں سے دوبارہ اوپر۔ غروب آفتاب کے مقام سے طلوع آفتاب!
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارے ہاں تو کئی جگہیں جہاں کئی ہفتوں سے لے کر دو ماہ تک بھی شاید سورج غروب نہیں ہوتا
 
arifkarim

معطل
ہمارے ہاں تو کئی جگہیں جہاں کئی ہفتوں سے لے کر دو ماہ تک بھی شاید سورج غروب نہیں ہوتا
جی بالکل۔ ایسے ہی بعض علاقے جیسے Svalbard کا جزیرہ جو ناروے اور روس کی ملکیت ہے وہاں بھی 19 اپریل سے 23 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا: http://en.wikipedia.org/wiki/Midnight_sun
 
اس بار کرسمس سے قبل گیا تھا ان علاقوں میں، وہاں سورج نہیں نکلتا تھا ان دنوں۔ اس بار مڈ نائٹ سن دیکھنا ہے :)
 
عثمان

محفلین
موسم گرما کافی بزی ہے کہ ایک تو ہماری ریگولر کلاسز ختم ہو جاتی ہیں تو شارٹ ٹرم کورسز کافی آ جاتے ہیں، دوسرا میرا ارادہ ہے کہ بائی روڈ یو کے جاؤں، اس بار یہ بھی سوچ ہے کہ ایک یا دو دن لندن گذار کر انگلینڈ کے شمالی سرے تک چکر لگ جائے۔ پھر ایک کولیگ اپنی کلاس کے ساتھ سپین جا رہا ہے تو اس نے بہ اصرار بلایا ہے کہ وہاں بھی جانا ہے۔ عثمان سے کینیڈا کا وعدہ ہے اور فن لینڈ کے شمال کو بھی دیکھنا ہے اس بار، 24 گھنٹے کے سورج کو :)
دیکھئے کتنی جگہیں جا پاتا ہوں اور کتنی جگہیں معذرت کا سامنا کریں گی :)
آدھا یورپ تو محض ہفتہ بھر میں گھوما جاسکتا ہوگا۔ لیکن کینیڈا بہت وسیع و عریض ملک ہے۔ فرصت نکال کے آئیے گا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آدھا یورپ تو محض ہفتہ بھر میں گھوما جاسکتا ہوگا۔ لیکن کینیڈا بہت وسیع و عریض ملک ہے۔ فرصت نکال کے آئیے گا۔ :)
آپ کی بات درست ہے کہ میں نے آٹھ دن میں 12 ممالک دیکھے ہیں۔ کینیڈا میرا ارادہ ہے ایک بار اڑتے اڑتے دیکھوں، پھر بعد میں ہر جگہ کو الگ الگ وقت نکال کر کسی اور موقعے پر دیکھا جائے
 
زیک

مسافر
ناروے کی سیر کا ارادہ ہے مگر میں ایک ملک میں ایک دو ہفتے لگاتا ہوں اسلئے معلوم نہیں کب ناروے کی باری آئے۔
 
arifkarim

معطل
ناروے کی سیر کا ارادہ ہے مگر میں ایک ملک میں ایک دو ہفتے لگاتا ہوں اسلئے معلوم نہیں کب ناروے کی باری آئے۔

زیک بھائی اگر یہاں آنے کا اتفاق ہو تو پلیز گرمیوں میں آئیے گا یعنی مئی - جون۔ جولائی میں بہت بارشیں ہوتی ہیں البتہ اگست - ستمبر بھی ٹھیک رہے گا۔ ویسے بہترین وقت 15 مئی سے 30 مئی تک ہے۔ اس دوران یہاں 17 مئی قومی دن کی تقریبات بھی دیکھ سکیں گے جو کہ کسی عید سے کم نہیں ہوتا!
17-Mai-tog1.jpg
 
Top