سفر کربلا

یاسر حسین

محفلین
چلے ہیں علی زادے یثرب سے آج
ارادہ بھی دینا شمر کو ہے مات
بہتر(72) علی بھی ہیں زینب کے ساتھ
نباتات بھی کرتے ہیں پیش ذات
ہیں اکبر بھی آقا حسیں کے حضور
لٹاتے ہیں غازی بھی ان پہ حیات
ملے گا نہ جس دن سکینہ کو آب
یہ ہوگا اسی دن'محرم کی سات
جلے گی تری جب وہ چادر رباب
ہے دن صبر کا تیرا وہ دسویں رات
سمجھ میں سکا ہوں نہ ان کو کبھی
وہ ہوتی ہے ان کی عجب سی جو بات

بحر سہی استعمال کی ہے ؟؟ بحر " فعولن فعولن فعولن فعول " میں کیا ہم اس میں اخفا کر کے ہجائے کوتاہ شامل نہیں کر سکتے(آخری رکن میں) ؟؟ اور کیا آقا میں " ا " کا اخفا ہو سکتا ہے ؟؟ ماہرین سے راہنمائی کی اپیل ہے ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

بحر صحیح ہے لیکن اشعار بہتری چاہتے ہیں۔

یہ فردوسی کے شاہنامے کی بحر ہے متقارب مثمن محذوف اور اصل ارکان 'فعولن فعولن فعولن فَعِل' ہیں۔ آخری رکن میں فَعِل کی جگہ فعول بھی آ سکتا ہے۔

آقا سے الف گرانا جائز نہیں ہے۔
 
درست ... اور كون سا الفاظ هين اس طرح ...
 
یاسر حسین

محفلین
سارے عربی فارسی الفاظ، ان کے آخر سے حروفِ علت گرانا منع ہے۔ اردو ہندی سنسکرت وغیرہ زبانوں کے الفاظ کے آخر سے حروفِ علت گرائے جا سکتے ہیں۔
سر بحر جس کا تزکرہ ہوا ہے اس میں فعول میں حرف گرا کر ہجائے کوتاہ استعمال ہو سکتا ہے؟؟
 
یاسر حسین

محفلین
اور قبلہ یاسر صاحب کیا آپ میرا امتحان لے رہے ہیں؟ "درست" سے مجھے یہی لگا، اگلی بار ڈر رہا ہوں آپ لکھ دیں گے "نادرست"۔ یا آپ "شکریہ" کی جگہ "درست" ہی کہتے ہیں :LOL:
معزرت ' سر ۔۔ میری مجال میں آپ کا امتحان لوں ۔۔ ۔۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔۔ اور پچھلے والا شکریہ ۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نہیں یہ ننہیں پوچھ رہا ۔۔ یہ کہ کیا آخری رکن فعول میں اگر پانی کی ی گرا کر "ل" کے وزن پر لے سکتے ہیں ؟؟
یہ ایک مشکل سوال ہے۔ عموما اس طرح نہیں کیا جاتا بلکہ وہ الفاظ جن کہ آخر میں ہمزہ اور یے ہوتی ہے جیسے "ہوئی" یا "ہوئے" وغیرہ ان کی یے گرائی جا سکتی ہے اور سمجھا یہ جاتا ہے کہ ہمزہ گرایا۔
 
تو ہجائے کوتاہ کے زمرے میں آیا ؟؟
 
Top