سلائیڈ شئیر کے ذریعے پاور پوائنٹ کی سلائیڈز شئیر کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

سلائیڈ شئیر پاور پوائنٹ ڈاکومنٹس شئیر کرنے کے لیے یوٹیوب جیسی سروس ہے۔ سلائیڈ شئیر پر پاورپوائنٹ، اوپن آفس اور پی ڈی ایف ڈاکومنٹس اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں اور اپلوڈ کرنےکے بعد انہیں ایک فلیش پر مبنی انٹرفیس میں دیکھا جا سکتا ہے اور شئیر کیا جا سکتا ہے۔ اب فورم پر بھی آپ سلائیڈ شئیر کے روابط اسی طرح شئیر کر سکتے ہیں جس طرح آپ یوٹیوب کی ویڈیوز شئیر کرتے آئے ہیں، یعنی اس کے لیے صرف متعلقہ سلائیڈ کا یوآرایل پوسٹ کرنا کافی ہے۔ سلائیڈ شئیر کے ذریعے نہ صرف عام معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں بلکہ اس کے ذریعے تدریسی مواد پیش کرنے کا بھی اچھا ذریعہ مہیا ہو گیا ہے۔ ذیل میں ایک سلائیڈ پیش کی جا رہی ہے جس میں خوبصورت مناظر دکھائے گئے ہیں:

 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ اور مناظر:

[ame="http://www.slideshare.net/mickpork/the-worlds-best-scenery-part-2-518260"]The Worlds Best Scenery Part 2@@AMEPARAM@@http://static.slideshare.net/swf/ssplayer2.swf?doc=the-worlds-best-scenery-part-2-1216371541042641-9@@AMEPARAM@@the-worlds-best-scenery-part-2-1216371541042641-9[/ame]
 

وجی

لائبریرین
واہ واہ نبیل صاحب آپنے تو تعبیر بی بی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا بہت اچھی تصویریں اور سائیٹ بھی بہترین ہے بہت بہت شکریہ
 

تعبیر

محفلین
واؤ زبردست

لیکن ہم انہین شیئر کہاں کرینگے ؟؟؟
یہ تو میرا پسندیدہ سیکشن ہو گا :music:


واہ واہ نبیل صاحب آپنے تو تعبیر بی بی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا بہت اچھی تصویریں اور سائیٹ بھی بہترین ہے بہت بہت شکریہ

بالکل ۔ مین نبیل سے آگے تھی ہی کہاں :laugh:

نبیل بہت بری بات ہے ویسے کہ ہر جگہ کا اصول ہے کہ لیڈیز فرسٹ :laugh:
 

نبیل

تکنیکی معاون
تعبیر، سلائیڈز کے لیے فی الحال کوئی الگ سیکشن نہیں بنایا گیا۔ آپ فی الحال انہیں تصاویر کے سیکشن میں ہی شئیر کر لیں۔ سلائیڈز پوسٹ کرنے کے لیے بھی مناسب زمرہ کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ مثال کے طور پر ٹیوٹوریل سلائیڈز وغیرہ آئی ٹی کے سیکشن میں پوسٹ کرنا مناسب رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
بس میری فائر فاکس کے ساتھ نو سکرپٹ کو ایک اور سکرپٹ چلانے کی اجازت دینی پڑے گی۔ ویسے ہی اردو پیڈ کے لئے ایک اجازت دے رکھی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
یہ تو پتہ چل گیا کہ سلائیڈز کیسے شیئر کی جائیں
اب کوئی یہ بھی بتائے کہ پی پی ایس بنائی کیسے جاتی ہیں؟؟؟

اگر یہاں کوئی ٹاپک ہے اس بارے میں تو پلیز کوئی لنک دے دے ورنہ کوئی سکھا دے
ایڈوانس میں دعائیں اور شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
پی پی ایس بنانے کےلیے فائل کو محفوظ کرتے وقت پی پی ٹی کی بجائے پی پی ایس پر محفوظ کر لیں، بس اتنی سی بات ہے۔
 

khaleelk

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برائے مہربانی مجھے علوم قرآن سے متعلق مواد دیجئے۔ اللہ آپ کو بہتر بدلہ دے ۔ آمین
والسلام آپ کا دینی بھائی خطاط خلیل کرناٹکی
 
Top