سلام اردو فیوژن کا نیا تھیم اور آن لائن اردو فیوژن سائٹ

رند

محفلین
bannertu4.gif
السلام علیکم
دوستو آج میں ایک زبردست چیز کے ساتھ حاضر خدمت ہوں وہ یہ کہ میں نے پی ایچ فیوژن کے ایک تھیم جس کا نام luna ہے کا ترجمہ اردو میں کر دیا ہے اور اس کا نام " سلام اردو " رکھا ہے اس تھیم کی خوبصورتی کو چار چاند " نفیس ویب نشق " فانٹ نے لگایا اردو نشق ایشیاء ٹائپ فانت کے مقابلے میں یہ والا فانٹ بہت اچھا اور خوبصورت ہے اس لیے اس کو ہی ترجیع دی ہے اور دوسرے نمبر پہ تھاہو ما ہے تاکہ ونڈو اٹھانوے میں بھی یہ تھیم کام کرے کیونکہ اس ونڈو میں اردو تھامو مین ہی نظر آتی ہے اور ایک اور خبر یہ ہے کہ جیسا کہ محب علوی صاحب اور شاکر صاحب نے کہا تھا کہ آن لائن پہ پی ایچ پی فیوژن اردو کی کوئی سائٹ ہونی چائیے تو ان کے حکم کی تکیمل بھی کر دی ہے ان سب چیزوں کے لنک زیل میں موجود ہیں
]center[
سلام اردو تھیم یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کریں
آن لائن پی ایچ پی فیوژن اوردو سائیٹ یہاں کلک کرکے دیکھیں
]/center[
lunaurrm5.jpg
 

دوست

محفلین
اچھی چیز لگ رہی ہے۔ پہلی بار تو کیڑے مکوڑے ہی نظر آئے پھر مجھے براؤزر کی انکوڈنگ کو utf8 کرنا پڑا تو ٹھیک ہوا۔ ورنہ میں تو سمجھا تھا یونیکوڈ کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سارا ڈیٹا گیا۔
خیر اس کو جاری رکھیں۔ کوئی اور اچھا سی ایم ایس ملے تو اسے بھی ترجمہ کریں۔
وسلام
 

رند

محفلین
اچھی چیز لگ رہی ہے۔ پہلی بار تو کیڑے مکوڑے ہی نظر آئے پھر مجھے براؤزر کی انکوڈنگ کو utf8 کرنا پڑا تو ٹھیک ہوا۔ ورنہ میں تو سمجھا تھا یونیکوڈ کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سارا ڈیٹا گیا۔
خیر اس کو جاری رکھیں۔ کوئی اور اچھا سی ایم ایس ملے تو اسے بھی ترجمہ کریں۔
وسلام

محترم ہم تو جاری ہی ہیں لیکن میرا فعال رہنا یا نا رہنا دونوں برابر ہیں کیونکہ اصل چیز تو فیوژن میں اردو کی سپورٹ فراہم کرنا ہے یہ تو ہم ظاہر ی طور پر اس کی انگلش کو اردو دکھا رہے ہیں آپ ماہرین حضرات اس سلسلے میں کچھ کیوں نہیں کرتے ہو؟ کیا پی ایچ پی فیوژن کیساتھ کوئی دشمنی ہے ؟ اور یہ جملہ ہی کیوں آپ حضرات کا منظور نظر بن گیا ہے ؟ کوئی ماہر بھی فیوژن کی طرف توجہ نہیں دے رہا اب مجھے صدائے التجاج بلند کرنی ہوگی اور بھوک ہڑتال پہ بیٹھنا ہوگا ( لیکن اس بھوک ہڑتال میں میں صرف آگ پے پکی ہوئی چیز نہیں کھاؤن گا باقی سب چیزیں کھاؤن گا اور پانی بھی پیوں گا (
 

باسم

محفلین
کیونکہ جملہ پر ایک سال سے کام ہورہا ہے اور اب اس کی تکمیل کا وقت ہے۔
فیوژن سے کوئی دشمنی نہیں ہاں جملہ سے فارغ ہوکر اس کی بھی خاطر مدارت کریں گے
اور اگر ماہرین ہی سب کچھ کرلیتے تو آپ کو اتنا کچھ سیکھنے کو کیسے ملتا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
رند، تھوڑا سا صبر سے کام لیں۔ میں کوشش کروں گا کہ php-Fusion میں یونیکوڈ سپورٹ‌ پر ابتدائی کام کرکے یہاں فراہم کر دوں۔ لیکن آپ اگر آئندہ کسی سی ایم ایس پر کام کرنا چاہیں تو پہلے مشورہ کر لیا کریں۔ بہتر یہی ہوتا ہے کہ اسی سکرپٹ پر کام کیا جائے جس میں utf8 سپورٹ پہلے سے موجود ہو۔ دوسرے php4 کی سپورٹ ختم ہو چکی ہے اور مستقبل میں تمام سوفٹویر php5 پر چلے جائیں گے۔ اس لیے اس کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے کہ یہ سکرپٹ php5 پر چل سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے پی ایچ پی فیوژن کو دیکھا ہے اور اس میں اردو سپورٹ شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا ہے۔ میرے اندازے کے مطابق یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اس میں ڈیٹابیس کی حد تک تو utf8 سپورٹ شامل ہو جائے گی لیکن باقی سورس کوڈ میں وہی پی ایچ پی کے سٹرنگ فنکشنز والا مسئلہ درپیش آئے گا۔ پی ایچ پی کے سٹرنگ فنکش یونیکوڈ کمپیٹیبل نہیں ہیں جس کی وجہ سے بعض ٹیکسٹ صحیح طور پر پوسٹ نہیں ہو پاتے۔ اس کا آسان حل .htaccess فائل میں سٹرنگ اوور لوڈنگ استعمال کرنا ہے لیکن اس کے لیے ویب ہوسٹ پر mb_string ایکسٹینشن موجود ہونا ضروری ہے۔

پی ایچ پی فیوژن میں ماڈیول کافی ضرور شامل ہیں لیکن ان سب کی فیچرز محدود ہیں۔ میرے خیال میں پی ایچ پی فیوژن ایک چھوٹے یا درمیانے سائز کی ویب سائٹ بنانے کے لیے موزوں رہے گا۔
 
Top