ام اویس
محفلین
سلام ان پر کہ جن کے نام کا طغرٰی
بنائے ظلمتوں کو نور کا بقعہ
سلام ان پر کہ جن کی رحم دل باتیں
سکوں پرور بنا دیں کرب کی راتیں
سلام ان پر کہ جن سے شاخِ گل تازہ
چمن میں کھول دے خوشبو کا دروازہ
سلام ان پر کہ جن کے دین کا رستہ
مبارک ، امن پرور ، عافیت افزا
سلام ان پر جو غیروں کی بھی جدول میں
مقام امجد و ارفع کی کرسی لیں
سلام ان پر کہ جن سے قلب کا غنچہ
کھلے جیسے گلستاں میں گلِ رعنا
سلام اُن پر کہ جن سے حُسن کا چہرہ
سجائے رکھتا ہے اعفاف کا سہرا
سلام ان پر کہ جن کی باوفا یادیں
گھروں میں پھول بشاشت کے مہکا دیں
سلام ان پر کہ وصف ان کے کہے الله
مقام ان کا ہے سب سے افضل و اعلٰی
صلی الله علیہ وسلم
بنائے ظلمتوں کو نور کا بقعہ
سلام ان پر کہ جن کی رحم دل باتیں
سکوں پرور بنا دیں کرب کی راتیں
سلام ان پر کہ جن سے شاخِ گل تازہ
چمن میں کھول دے خوشبو کا دروازہ
سلام ان پر کہ جن کے دین کا رستہ
مبارک ، امن پرور ، عافیت افزا
سلام ان پر جو غیروں کی بھی جدول میں
مقام امجد و ارفع کی کرسی لیں
سلام ان پر کہ جن سے قلب کا غنچہ
کھلے جیسے گلستاں میں گلِ رعنا
سلام اُن پر کہ جن سے حُسن کا چہرہ
سجائے رکھتا ہے اعفاف کا سہرا
سلام ان پر کہ جن کی باوفا یادیں
گھروں میں پھول بشاشت کے مہکا دیں
سلام ان پر کہ وصف ان کے کہے الله
مقام ان کا ہے سب سے افضل و اعلٰی
صلی الله علیہ وسلم