عزیز آبادی

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ!
میرا نام حمید عزیز آبادی ہے۔ تعلق کوئٹہ، بلوچستان سے ہے۔ پیشے میں ایری گیشن میں سرکاری ملازم ہوں۔ براہوئی ادب کے شاعری صنف سے زیادہ تعلق ہے۔ اردو میں بھی میرے چند اشعار شائع ہوئے ہیں۔ میری دو شاعری کی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں، اور ایک تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم حمید عزیز آبادی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کی " براہوی شاعری اور اس کے اردو ترجمے " کا انتظار رہے گا ۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید حمید صاحب۔ اردو محفل پر کرم فرمانے کا، ہماری لائبریری بھی آپ کی کتب کی منتظر ہے۔
بلال عزیز صاحب نہیں، یہ عزیز آباد کے صاحب ہیں۔
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ!
میرا نام حمید عزیز آبادی ہے۔ تعلق کوئٹہ، بلوچستان سے ہے۔ پیشے میں ایری گیشن میں سرکاری ملازم ہوں۔ براہوئی ادب کے شاعری صنف سے زیادہ تعلق ہے۔ اردو میں بھی میرے چند اشعار شائع ہوئے ہیں۔ میری دو شاعری کی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں، اور ایک تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔
بخیرٹ (خوش آمدید) حمید عزیز آبادی صاحب :)
کوئٹہ میں تو عزیز آباد نام کا کوئی علاقہ نہیں ، مستونگ میں شاید ہے ۔ ویسے مستونگ سے تو محفل کے ممبر ذوالقرنین بھائی بھی ہیں ۔ غالبا انہوں نے آپ کو یہاں کی راہ دکھائی ہے :)
 
ذوالقرنین

بالکل زین بھائی! آپ نے صحیح پہچانا۔ دراصل آبادی صاحب کو محفل اور شعرائے محفل سے بہت پہلے متعارف کروایا تھا، بس مسئلہ عزیز آبادی صاحب کا یہ تھا کہ اس کا تعلق کمپیوٹر سے واجبی سا ہے۔ حالانکہ کمپوزنگ میں اچھا خاصا مہارت رکھتا ہے۔:):):)
میں چاہتا ہوں کہ عزیز آبادی صاحب اپنا مکمل تعارف خود سے پیش کرے۔
 
Top