سلام با حضور سید الشہداء ۔ سوئے مقتل لا الہ کا ورد ہے درویشؔ تسخیرِ جہاں

ظلمت ِ باطل میں حق کے نور کا دھارا، حسین ابن ِ علی
مصطفائی ، مرتضائی سوچ کا نعرہ، حسین ابن ِ علی

سوئے مقتل لا الہ کا ورد ہے درویش شاہی فقر کی
سر کٹا کے راز یہ سمجھا گیا سارا، حسین ابن ِ علی

فاروق درویش
 
جہاں تک میرا ناقص علم ہے صرف لا الہ نہیں کہتے اس کے ساتھ الا اللہ ضرور کہتے ہیں۔
برادر محترم شمشاد صاحب ، سخن میں ،، لا الہ ،، علامتی یا مخفف کے طور استعمال کیا جا سکتا ہے ، مراد لا الہ الاللہ ہی ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے کہ حضرت اقبال نے بال جبریل کی ایک مشہور نظم میں کیا ہے ۔۔۔۔۔۔

اے لا الہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میں
گفتار ِ دلبرانہ، کردار ِ قاہرانہ
 
جیلانی

محفلین
ظلمت ِ باطل میں حق کے نور کا دھارا، حسین ابن ِ علی
مصطفائی ، مرتضائی سوچ کا نعرہ، حسین ابن ِ علی

سوئے مقتل لا الہ کا ورد ہے درویش شاہی فقر کی
سر کٹا کے راز یہ سمجھا گیا سارا، حسین ابن ِ علی

فاروق درویش

ماشاءاللہ جناب ۔۔۔مولا حسین پر اللہ کریم کی سدا رحمتیں ہوں

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہرقوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین
 
جیلانی

محفلین
ظلمت ِ باطل میں حق کے نور کا دھارا، حسین ابن ِ علی
مصطفائی ، مرتضائی سوچ کا نعرہ، حسین ابن ِ علی

سوئے مقتل لا الہ کا ورد ہے درویش شاہی فقر کی
سر کٹا کے راز یہ سمجھا گیا سارا، حسین ابن ِ علی

فاروق درویش

جناب فاروق درویش وہی جنہوں نے حدائق بخشش رضا اکیڈمی بمبئی کے لیے تعاون کیا
 
الف نظامی

لائبریرین
برادر محترم شمشاد صاحب ، سخن میں ،، لا الہ ،، علامتی یا مخفف کے طور استعمال کیا جا سکتا ہے ، مراد لا الہ الاللہ ہی ہو گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ جیسے کہ حضرت اقبال نے بال جبریل کی ایک مشہور نظم میں کیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔

اے لا الہ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میں
گفتار ِ دلبرانہ، کردار ِ قاہرانہ
شمشاد
چو می گویم مسلمانم بلرزم
کہ دانم مشکلاتِ لا الہ را
 
مہ جبین

محفلین
بہت خوب ، ماشاءاللہ فاروق درویش بھائی
اللہ آپ کے کلام میں اور روانی اور تاثیر عطا فرمائے آمین
 
Top