تعارف سلام عرض ھے۔۔

میاں رضوان

محفلین
میں ہوں ایک شادی شدہ ٣٠ سال کا نوجوان ( اب خود کو نوجوان کہنے میں تھوڑی ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے) اور میں اپنے حصہ کا رزق کمانے سعودیہ مزدوری کرنے آیا ہوں. اور اپنے ارد گرد کے ماحول سے اور زندگی گزارنے کے اس انداز سے نہایت ہی بیزار ہوں.
 
نایاب

لائبریرین
محترم میاں رضوان صاحب آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
اللہ سوہنا آپ کے رزق میں رحمت و برکت فرمائے ۔۔ آمین
بیزار نہ ہوا کریں ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
خوش آمدید، رضوان بھائی۔
میں ہوں ایک شادی شدہ ٣٠ سال کا نوجوان
پورا سی وی پوسٹ کر دیتے۔
اب خود کو نوجوان کہنے میں تھوڑی ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے
تمام شادی شہدا کا یہی مسئلہ ہے۔
میں اپنے حصہ کا رزق کمانے سعودیہ مزدوری کرنے آیا ہوں
اللہ نصیب فرمائے۔
اپنے ارد گرد کے ماحول سے اور زندگی گزارنے کے اس انداز سے نہایت ہی بیزار ہوں.
کچھ دنوں کے لیے دبئی سے ہو آئیں۔
 
رضوان بھائی، مذاق برطرف۔ دعا ہے کہ میرا مالک میرے بھائی کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ سہل الحصول اور وافر رزق کے ذرائع پیدا فرمائے۔ خانگی اور سماجی معاملات میں مسرتیں عطا فرمائے۔ سکونِ قلب اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے۔ وہ عطا فرمائے جس کی آرزو ہو اور اس کی آرزو عطا فرمائے جو بہترین ہو۔
آمین۔ ثم آمین۔
 
سلمان حمید

محفلین
آپ کے اس 2 سطور کے تعارف میں چھپے دکھ اور درد کی گہرائی کا اندازہ کرتے ہی مجھے اور مجھ سمیت بہت سے شادی شہدا (راحیل فاروق صاحب سے ترکیب مستعار لیتے ہوئے) اور رزق کے لیے خوار ہوتے ہوئے پردیسیوں کو اپنی تکلیف کم سی لگنے لگی ہے۔
اللہ تعالی آپ کے رزق میں برکت عطا فرما کر آپ کو اپنے وطن کی پرکیف فضاؤں میں واپس لوٹ جانے اور ایک کامیاب زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ شادی جیسے دکھ کا مداوا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں تو اس کے لیے کسی کنوارے کی دعاؤں کا انتظار کیجئے۔
اللہ نگہبان۔
 
نور وجدان

آپ نامایوس تو نہ کریں ان کو اب !۔۔۔

شہدا۔۔ بے چارے :)
 
وعلیکم السلام۔
یہاں محفل میں کافی پردیسیوں نے دل لگایا ہوا ہے۔ آپ بھی کوشش کر کے دیکھ لیں ۔ بہت سے اچھے لوگ ہیں یہاں۔
پردیس میں شروع شروع میں اڈجسٹ ہونے میں مشکل تو ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ آسانی ہوجاتی ہے۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
نایاب موحترما یقین کریں اگر بیزار رہنے یا نہ رہنے کا انتخاب میسر ہوتا تو میں کبھی بیزار نہ ہوتا۔

محترم میاں رضوان صاحب
یہ موسم انسان کے اپنے اندر ہی ہوتے ہیں ۔ آپ اپنی بیزاری کے موسم کو اپنوں کی خواہشات سے منسلک کر دیں ۔ بیزاری بھاگ جائے گی اور اک ترنگ آپ کے وجود کو اپنا اسیر کر لے گی ۔آپ ہنستے مسکراتے محنت مشقت کرتے اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا رزق اکٹھا کر لیں گے ۔ جب آپ سے منسلک آپ کا کوئی اپنا آپ کی محنت سے کمائے رزق سے اپنی ضرورت پوری کرتے مسکرائے گا تو اس کی مسکراہٹ آپ کو روح تک مہکا دے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نایاب پردیس کے ساتھ جڑا ایک یہی پہلو ہے جو پردیسیوں کو اپنے مزاج کے خلاف یہاں باندھے رکھتا ہے..
 
Top