تعارف سلام عرض ھے۔۔

رزق کمانے سعودیہ مزدوری کرنے آیا ہوں. اور اپنے ارد گرد کے ماحول سے اور زندگی گزارنے کے اس انداز سے نہایت ہی بیزار ہوں.

نوجوان! زندگی ایک ہی بار ملتی ہے ۔ بیزاری سے نجات حاصل کرو اپنی پسند کے ماحول میں واپس آجاؤ۔ اگر کسی نے زبردستی نہیں روک رکھا تو۔۔۔
 
میاں رضوان

محفلین

اس بات کی سمجھ اب آ چکی ھے۔ بہت جلد اب اپنے وطن لوٹنے کی تیاری ہے۔
 
ویزا بھی آسانی سے نہیں ملتا۔ کچھ پانے کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے۔ جذبات میں اکثر فیصلے غلط ہو جاتے ہیں۔ دھیان سے
 
اب میاں دیکھ لو ! ، لئیق بھائی کی بات بھی سامنے ہے اور بجا ہے ۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ یہاں مزید دلچسپی بڑھانے کرنے کے لیے کچھ فیچرز کی نشاندہی تو کریں.۔

ایک کام کریں ۔۔۔ آج کے دن اس محفل کا ایک راؤنڈ لگائیں ۔۔۔۔ یہاں پر کچھ زمروں میں شریر بچے ہیں ، کہیں بہت متین بچے ہیں ، کہیں بہت کثیف ہیں اور کہیں بہت روحانی ہیں ۔۔۔ آپ کو جس قسم کا زمرہ دلچسپ لگے اس میں من پسند فیچر تلاش خود کرلیجیے گا۔۔۔۔۔
 
آپ ان کو اگر کچھ دلچسپ دھاگوں کا ربط اور جس قسم کے بچوں کی آپ نے مثالیں دے دیں تو میاں رضوان کو بھی آسانی ہوجائے گی۔ اور مثالیں دلچسپ ہونے کی صورت میں کھیل یہاں بھی شروع ہوسکتا ہے۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
کیا آپ واقعی ہی شہید ہیں ؟؟ شہدا کی اقسام جو آپ نے مستعار لی ہے اس پر فخر کیسے کروں میں ۔۔ذرا سوچیے ۔۔۔!!
چونکہ آپ کا سٹیٹس مخفی ہے اس لئے آپ کی مشکل کو سمجھنا قدرے مشکل ہے۔ :)
کہ آپ کو سمجھ کیوں نہیں آرہی :)
 
اتنا تجسس۔۔۔۔!!! بس متجسس ہی رہیں ۔۔
نہیں ایسی تجسس والی بات نہیں۔
جب ایک انسان کو ایسی بات سمجھ نہیں آرہی ہوتی ، جس کی باقی سب کو آرہی ہو تو حیرت ہوتی کہ ان کو کیوں سمجھ نہیں آرہی !! شاید ان کے ساتھ کوئی خاص بات ہے۔
 
سلمان حمید

محفلین
کیا آپ واقعی ہی شہید ہیں ؟؟ شہدا کی اقسام جو آپ نے مستعار لی ہے اس پر فخر کیسے کروں میں ۔۔ذرا سوچیے ۔۔۔!!
شہید شہید ہوتا ہے، چاہے خوشی سے ہو یا مجبوری سے۔ وہ تو مہربانی مستعار دینے والے کی کہ ابھی تک جملہ حقوق محفوظ نہیں کروائے اور نہ ہی کروائے جا سکتے ہیں کیونکہ اس قسم سے تعلق رکھنے والا ہر شخص اپنی برادری میں اضافہ کرنا چاہتا اور سمجھتا ہے کہ وہ دن بھی آئے گا جب ہم تعداد میں زیادہ ہو جائیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کر کے غازی کہلائیں گے۔
 
میاں رضوان

محفلین
ویزا بھی آسانی سے نہیں ملتا۔ کچھ پانے کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے۔ جذبات میں اکثر فیصلے غلط ہو جاتے ہیں۔ دھیان سے
لئیق بھائی آپ کے کنسرن کا بہت شکریہ. وہ پرندے ہی اتنے بیوقوف ہو سکتے ہیں جو آنے والی کل کی فکر سے آزاد ہوتے ہیں. انسان با شعور مخلوق ہیں. وہ چاہ کے بھی اس فکر سے آزاد نہیں ہو سکتے۔
 
شہید شہید ہوتا ہے، چاہے خوشی سے ہو یا مجبوری سے۔ وہ تو مہربانی مستعار دینے والے کی کہ ابھی تک جملہ حقوق محفوظ نہیں کروائے اور نہ ہی کروائے جا سکتے ہیں کیونکہ اس قسم سے تعلق رکھنے والا ہر شخص اپنی برادری میں اضافہ کرنا چاہتا اور سمجھتا ہے کہ وہ دن بھی آئے گا جب ہم تعداد میں زیادہ ہو جائیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کر کے غازی کہلائیں گے۔
اس برادری میں حقوق کا دفاع نہیں ہو سکتا۔ حقوق سمیت دفع البتہ ہو سکتے ہیں۔ اور غازی بننے کا متفق علیہ طریق یہی ہے۔ ورنہ حقوقِ نسواں والے نیزے بھالے لے کے نکل آتے ہیں۔
 
Top