نازنین ناز
محفلین
مجھے اس محفل سے میرے کزن نے متعارف کرایا ہے، ان کے ساتھ اس محفل کے کافی گوشے نظروں سے گزرے اور پھر محفل نے اپنا اسیر بنالیا۔ لہٰذا اس کی باقاعدہ رکنیت اختیار کرلی ہے، امید ہے کہ آپ سب خوش آمدید کہیں گے۔
دیوانوں فرزانوں کی چھتیاں چلتی رہتی ہیں۔وعلیکم سلام،،،، خوش آمدید۔۔ خوب چلے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے بہتے سارے،، ویسے بندے کے علاوہ تو سارے فرزانے ہیں۔۔۔۔۔
ہم بھی پلکے پرسوں سے ہی محفل میں آ کر براجمان ہوئے ہیں ،، امید کہ ہماری طرح آپ کا وقت بھی بہت اچھا گزرے گا۔۔۔