مجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس بھی کہ اپنا تعارف درمیان میں چھوڑ کر غائب ہوگئی اس کی بہت ساری وجوہات تھیں جو اس وقت یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ہیں اب کوشش کروں گی کہ روزانہ یہاں حاضری لگتی رہے۔
فردا فردا سب کے نام لینا تو ممکن نہیں لیکن جن بھائیوں بہنوں اور بزرگوں نے مجھے خوش آمدید کہہ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے ان کی میں دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں۔
کچھ بھائیوں اور بہنوں نے مزید تعارف دریافت کیا ہے تو آپ سوال کیجئے میں کوشش کروں گی کہ جواب دے سکوں۔ یہ الفاظ لکھتے ہوئے ڈر بھی لگ رہا ہے کیونکہ مجھے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور اکثر اوقات کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں غلط ہی کر بیٹھتی ہوں۔ اگر ایسی صورت حال یہاں بھی سرزد ہوجائے تو اسے کمزوری سمجھ کر نظر انداز کردیجئے گا دوسرے یہ کہ سوالات آسان کیجئے گا کہ کم از کم پاس تو ہوہی جاوں۔ ایک تو ویسے ہی ہمیشہ امتحان میں نروس ہوجاتی ہوں اوپر سے سب کو سوالات کی دعوت دے کر اپنے پیروں پر گویا۔۔۔۔ جل تو جلال تو
لو جی اپنی پیاری سی بہنا کی یہ لڑی تو ہم نے اب دیکھی یعنی گفتگو پہلے اور تعارف بعد میں ۔۔ بھئی واہ سبحان اللہ ،، اسے کہتے ہیں الٹی گنگا بہنا، گڑیا تمھاری اتنی پیاری نثر پڑھ کر روح سرشار ہوگئی ، اب باضابطہ اردو محفل میں خوش آمدید ، اگر سمیع بھیا نے بتا یا نہ ہوتا کہ چھوٹی سی بہن ہیں تو میں کم از کم اسی نوے سال کی بڑھیا تصور کرتا ، ہاہاہ، جیتی رہو محفل میں شاد کامران آتی رہو اللہ ہر مشکل وقت آفات بلیّات اور پریشانیوں سے محفوظ رہے ۔ اور ہاں میری فرمائش یاد ہے ناں ۔۔ مضمون لکھنے کی سو فٹافٹ ٹھیک ہوجاؤ۔۔ شاباش۔۔ (لا باسَ طہور انشا اللہ)۔۔ فکر ناٹ آپ کے بھیا ہیں ناں انشا اللہ ہر امتحان میں سرخرو ہوں گی ۔ جیتی رہیں آباد رہیں شاد رہیں ۔ آمینمجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس بھی کہ اپنا تعارف درمیان میں چھوڑ کر غائب ہوگئی اس کی بہت ساری وجوہات تھیں جو اس وقت یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ہیں اب کوشش کروں گی کہ روزانہ یہاں حاضری لگتی رہے۔فردا فردا سب کے نام لینا تو ممکن نہیں لیکن جن بھائیوں بہنوں اور بزرگوں نے مجھے خوش آمدید کہہ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے ان کی میں دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں۔
کچھ بھائیوں اور بہنوں نے مزید تعارف دریافت کیا ہے تو آپ سوال کیجئے میں کوشش کروں گی کہ جواب دے سکوں۔ یہ الفاظ لکھتے ہوئے ڈر بھی لگ رہا ہے کیونکہ مجھے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور اکثر اوقات کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں غلط ہی کر بیٹھتی ہوں۔ اگر ایسی صورت حال یہاں بھی سرزد ہوجائے تو اسے کمزوری سمجھ کر نظر انداز کردیجئے گا دوسرے یہ کہ سوالات آسان کیجئے گا کہ کم از کم پاس تو ہوہی جاوں۔ ایک تو ویسے ہی ہمیشہ امتحان میں نروس ہوجاتی ہوں اوپر سے سب کو سوالات کی دعوت دے کر اپنے پیروں پر گویا۔۔۔۔ جل تو جلال تو
جناب یہ انٹرویو کا داھاگہ نہیں تعارف کا دھاگہ ہے۔ اور ویسے بھی تعارف دینے والی شخصیت ہی غائب ہیں تو ہم کیا کریں۔یہ کیسا تعارف تھا؟ شمشاد بھائی سو دو چھوڑ آپ نے ایک بھی سوال نہیں پوچھا، بس ادھر ادھر کی الاپتے رہے۔ میں نے خیر سے آج دیکھا یہ دھاگا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اب میں کیا پوچھوں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ سب بولیں گے اسے اب خیال آیا ہے۔