سلام یا حسین :: گوشۂ چشم جس نے نَم رکھّا :: از : م۔م۔مغل ؔ

مغزل

محفلین
سلام یا حسین
(غیر روایتی حرفِ چند عقیدت)​
گوشۂ چشم جس نے نَم رکھّا
فرشِ احساس پر قدم رکھّا
دل کے سب نون کردیے آباد
اُس نے جب لوح پر قلم رکھّا
سورۂ عنکبوت پڑھتے ہوئے
یار نے یار کا بھرم رکھّا
گونج اٹھّا ہے خانۂ دل میں
سینۂ عرش پر الم رکھّا
’’لیسَ‘‘ رکھّا ’’کمِثلِ شیئ ‘‘ پر
اور پھر کربلا کا غم رکھّا
آس کا التزام رہنے دیا
آب اور پیاس کو بہم رکھّا
نوکِ نیزہ نے مسکرا کے کہا
خم وہی جس کو حق نے خم رکھّا
اک فرات آنکھ میں اُتر آیا
اور محمود ؔ نے قلم رکھّا
م۔م۔مغل ؔ
 

نایاب

لائبریرین
حق قبول فرمائے اس سلام پرنور کو آمین
سدا خیر ہو مغزل صاحب
بلاشبہ " نقظے " کے " ن" میں " داستان حق " مکمل سمو دی ۔۔۔۔۔​
دل کے سب نون کردیے آباد
اُس نے جب لوح پر قلم رکھّا
 

الف نظامی

لائبریرین

مغزل

محفلین
حق قبول فرمائے اس سلام پرنور کو آمین​
سدا خیر ہو مغزل صاحب​
بلاشبہ " نقظے " کے " ن" میں " داستان حق " مکمل سمو دی ۔۔۔ ۔۔​
دل کے سب نون کردیے آباد
اُس نے جب لوح پر قلم رکھّا

جزاک اللہ نایاب بھائی ۔ آمین خدا اس نون کے صدقے ہمیں حسین علیہ السلام کی راہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
(ویسے یہ ’’صاحب‘‘ کا لقب ؟؟)
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ نایاب بھائی ۔ آمین خدا اس نون کے صدقے ہمیں حسین علیہ السلام نے راہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
(ویسے یہ ’’صاحب‘‘ کا لقب ؟؟)
آمین ثم آمین
معذرت میرے محترم بھائی
یہ " صاحب " کا لقب اتنا " عام " کہاں ۔؟
" مدح اہل بیت " سے سرفراز ہونے والا " صدق و امن کے ساتھ حق کا بلاغ " کرتے " سچا صاحب " ہی قرار پاتا ہے ۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
سلام یا حسین
(غیر روایتی حرفِ چند عقیدت)​
گوشۂ چشم جس نے نَم رکھّا
فرشِ احساس پر قدم رکھّا
دل کے سب نون کردیے آباد
اُس نے جب لوح پر قلم رکھّا
سورۂ عنکبوت پڑھتے ہوئے
یار نے یار کا بھرم رکھّا
گونج اٹھّا ہے خانۂ دل میں
سینۂ عرش پر الم رکھّا
’’لیسَ‘‘ رکھّا ’’کمِثلِ شیئ ‘‘ پر
اور پھر کربلا کا غم رکھّا
آس کا التزام رہنے دیا
آب اور پیاس کو بہم رکھّا
نوکِ نیزہ نے مسکرا کے کہا
خم وہی جس کو حق نے خم رکھّا
اک فرات آنکھ میں اُتر آیا
اور محمود ؔ نے قلم رکھّا
م۔م۔مغل ؔ



واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ۔ ۔ ۔۔۔۔:good:
سبحان اللہ ، ماشاءاللہ ۔ ۔ ۔
بے اختیاری میں بس یہی کلمات زبان پہ آ‎ئے اور جی چاہا کہ یہاں بس یہی لکھ جاؤں ۔ ۔ ۔ ۔
بہت ہی بہترین ۔ ۔ :zabardast1:
بہت ہی اعلی ۔ ۔ ۔
اور مقطع تو بہت ہی بے مثال بہت ہی لاجواب ۔ ۔ ۔۔۔ :good: :great:
 
Top