سلام

لو جی پھر قدیر صاحب کے مسلسل پیغامات اور غم روزگار میں پیدا ہونے والی ایک ترتیب نے پھر نیٹ گردی کی کچھ فرصت فراہم کردی ہے۔ دیکھیں کب تک چلتی ہے۔
محفل کی نئی لے آوٹ سے لیکر قدیر کی واپسی تک ساری چیزیں نئی ہیں۔ اور پھر جملہ اراکین کی ارسال کردہ پیغامات کی تعداد تو متاثر کن بلکہ ہوش اڑا ہے۔
خاص طور پر شمشاد صاحب کی پیغامات تو قابل رشک ہیں اور انکا کمپوٹر لازم قابل ترس ہوگا۔ جسے سانس لینا بھی محال ہوگا۔ خیر اللہ کرے زور ٹائیپنگ اور زیادہ۔
یار زندہ صحبت باقی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، ماشاءاللہ۔ آپ تو اس محفل کو رونق بخشنے والے اولین مہربانوں میں سے ہیں۔ آپ کی واپسی سے ہماری محفل کو چار چاند لگ جائیں گے۔ اللہ کرے آپ اسی طرح یہاں آتے رہیں۔

شمشاد بھائی کا کمپیوٹر تو ٹھیک ہے لیکن نہایت بدقسمتی کی بات ہے کہ ان کے آئی ایس پی کا ہمارے ویب ہوسٹ کے ساتھ میل نہیں مل رہا اور وہ کئی دنوں سے فورم تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ جلد از جلد ان کا یہ مسئلہ حل ہو۔ آمین۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ سائیں۔۔
آپ واقعی اولین مہربانوں میں سے تھے بلکہ میں تو آپ کو بزرگوں میں سے سمجھتا ہوں جنھوں نے مجھے محفل پر قدم بہ قدم چلنا سکھایا۔۔
اللہ کا کرم ہے کہ آپ کو پھر یہاں رونق لگانے کی فرصت ملی۔۔
جم جم آئیے اللہ کرے آپ نہ جا پائیں۔۔
شمشاد بھائی کے ساتھ بھی مسئلہ ہی ہے یہ۔۔اللہ کرے ٹھیک ہوجائے۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید افتخار۔ میں تو کب سے منتظر ہوں کہ تم کو دو ہزاری منصب ملے تو میں مبارکباد دوں۔ امید ہے کہ آج ہی یہ موقعہ ملے گا، بشرطیکہ کوئ اور بازی نہ لے جائے۔ اور کسی کو منہاجین کا پتہ ہے؟ بہت پہلے ان کا ای میل آیا تھا کہ وہ لاہور سے باہر ہیں اور عید کے بعد واپس آ کر کچھ توجہ دیں گے۔ لیکن پھر کچھ پتہ نہیں‌چلا۔ ای میل کا جواب بھی نہیں ملا ہے ان سے۔ مطلب وہ آ جائیں تو پرانی کورم بھی مکمل ہو جائے۔ نئے لوگ بھی فعال ہیں، لیکن ہم پرانے پاپی لوگوں کو پرانی ہی محفلیں پسند آتی ہیں نآٓ
 
ڈاکٹر صاحب
السلام علیکم
آپ یاد آتے رہتے ہیں
کیونکہ آپ کا سوالوں کی شکل میں ابھی تک میں نے ادھار نہیں اتارا :lol:
شروع میں جب بندہ محفل میں آموجود ہوا تھا آپ ہی نے چمڑی اتارنی شروع کی تھی۔ :p
سوال ابھی تک اس دھاگے میں پھدک رہے ہیں۔
طلحہ بٹ یاد ہوگا!!
میرے افکار والفاظ ذہن کے سرد خانوں میں بستے ہیں اسی لئے یہ نام سکڑ کر راسخ ہوگیا۔
آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی
آتے رہئے
آپکی اردو اچھی لگتی ہے۔
 
Top