'سلسلۂ' اور اس قبیل کے دیگر الفاظ کیسے ٹائپ کیے جائیں؟

تمام احباب کا بہت شکریہ! عدنان بھیا تو مدد بھی فراہم کریں تو تب بھی ان کی بے وجہ شامت آ جاتی ہے ۔۔۔! اور ہمیں الگ ندامت ہونے لگ گئی ہے کہ اس کا سبب ہم بن گئے۔۔۔! خیر، اعلیٰ ظرف انسان ہیں۔ ناراض ہونا تو موصوف کی فطرت میں گویا شامل ہی نہیں ہے۔ یہی ان کی عظمت کا راز ہے۔۔۔!


ویب فونیٹک کی بورڈ میں شاید یہ ویلیو موجود ہی نہیں ہے۔ آپ ڈیسک ٹاپ کے لیے کوئی اچھا سا کیبورڈ مع ربط تجویز فرما دیجیے، شکریہ!
ملاحظہ فرمائیں! :)
اس میں آلٹ + u آپ کا مسئلہ حل کر دے گا۔
 

ابو ہاشم

محفلین
میرے خیال میں تو اسے یوں توڑنا چاہیے
س ل س ل ہ - ٔ
اس کی ایک وجہ تو اردو تہجی میں ۂ کا علیحدہ کریکٹر کے طور پر نہ ہونا ہے، دوسری اس کے استعمال سے کلیدوں کی کفایت بھی نہیں ہے( اگر اس طرح کے یونیکوڈ میں دیے گئے کیریکٹر استعمال کرنے ہیں تو یونیکوڈ میں 'لا' بھی ایک علیحدہ کریکٹر کے طور پر موجود ہے اور بھی اس طرح کے کریکٹر ہیں) اور تیسری آئی.ٹی. کے لحاظ سے اگر لفظ سلسلہ تلاش کریں گے تو یہ کریکٹر مختلف ہونے کی وجہ سے تلاش میں نہیں آئے گا

ملاحظہ فرمائیں! :)
اس میں آلٹ + u آپ کا مسئلہ حل کر دے گا۔
کی بورڈ لے آؤٹ بنانے والوں سے درخواست ہے کہ ' ٔ ' کو alt کے بجائے کسی عام شفٹ والی کلید پر لگایا جائے۔
 
Top