سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
سلسہ وار کتب کے لئے پروفیشنل انداز میں کام کرنے والی ٹیم کی تشکیل
اس حوالے سے گفتگو اب تک ہوتی رہی ہے ۔ اور کچھ امکانات اور خدشات کا اظہار بھی ہوتا رہا ہے۔ اس پس منظر میں ہماری ساتھی مہوش علی بھی اپنے بیش قیمت خیالات پیش کر چکی ہیں۔ سلسلہ وار کتب کو برقیانے میں انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر کام کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ ایسی کتب کی برقیائی تکمیل میں ہمیں کئی ایک زاویوں کو پیشِ نظر رکھنا ہوگا۔ مثال کے طور پر وقت ۔ اول الذکر(انفرادی) صورت میں وقت کو محدود کرنا بظاہر اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور دکھائی دیتا ہے ۔ مؤخرالذکر(اجتماعی) صورت میں بھی کتب کی برقیائی تکمیل میں وقت کی اہمیت برقرار رہے گی۔ وقت کے علاوہ بھی کچھ اور عناصر ہیں جو کتب کو سلسلہ وار برقیانے میں ضروری ہیں۔ ایسے ہی تمام نظریاتی امکانات کو عملی طور پر جانچنے کے لئے بہتر راستہ یہ ہے کہ ہم تجرباتی طور پر ان کا جائزہ لیں ۔ لائبریری میں انفرادی سطح پر اس کی ابتداء ہو چکی ہے اور اس کی ایک مثال لائبریری رُکن اور ساتھی شمیل قُریشی کا نام ہمارے سامنے ہے۔
اجتماعی سطح پر بھی دو جلدوں کو برقیانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے ۔ اور اب وقت ہے کہ ہم متعدد جلدوں پر مشتمل کتب کی جانب پیش قدمی کریں ۔
اس وقت دائرہ معارفِ اسلامی انسائکلو پیڈیا کی پُرکشش تجویز منہاجین صاحب نے پیش کی ہے ۔ اور اس سے پہلے تاریخِ ابنِ خلدون کا نام بھی سامنے آ چکا ہے ۔
میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو محب علوی آپ کے پاس تلخیصِ مقدمہ ابنِ خلدون موجود ہے ۔ اور جاوید اقبال صاحب بھی مقدمہ تاریخِ ابنِ خلدون کی نہایت خوش کُن پیشکش کی خوشخبری سنا چکے ہیں ۔ میں اگر مزید غلطی پر نہیں ہوں تو تاریخِ ابنِ خلدون میرے پاس موجود ہے
اب تجویز یہ ہے کہ
اجتماعی سطح پر پروفیشنل انداز میں کام کرنے کے لئے ہمیں کم از کم دو ٹیموں کی ضرورت ہے :
یک جلدی کتاب پر کام کرنے والی ٹیم
سلسلہ وار کتب / متعدد جلدوں پر مشتمل کتب پر کام کرنے والی ٹیم
اس وقت ایک ضخیم کتاب پر کام کرنے کے لئے ٹیم تشکیل کے مراحل سے گذر چکی ہے یا گذر رہی ہے (قیصرانی صاحب اور یا ماوراء آپ تصدیق اور وضاحت کر دیجئے، شکریہ)
سلسلہ وار کتب برقیانے کے لئے پروفیشنل ٹیم تشکیل دینے کے لئے ہمیں کچھ مراحل سے گذرنا ہوگا ۔ اس موقع پر آپ سب سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے ۔
پہلا مرحلہ:
آپ تمام محترم اراکین جو سلسلہ وار کتب برقیانے کے لئے تشکیل دی جانے والی ٹیم میں شمولیت میں دلچسپی رکھتے ہوں اپنے نام یہاں پیش کر سکتے ہیں۔
شکریہ