مبارکباد سلمان لالہ کے گھر آئی ایک پیاری سی گڑیا ۔

بہت مبارکباد قبول فرمائیں سلمان بھائی۔ ما شاء اللہ آپ ہی کی طرح آپ کے بچے بھی بے حد پیارے ہیں۔ :) :) :)
ویسے ناعمہ بٹیا، ہم سوچ رہے تھے کہ لڑی کچھ یوں شروع ہونی چاہیے، "ایک لطیفہ یاد آیا۔۔۔" :) :) :)
 

سلمان حمید

محفلین
آج صبح آنکھ کھلتے ہی سلمان لالہ کی طرف سے ایک خوشی کی خبر موصول ہوئی کہ ان کے گھر ایک پیاری سی گڑیا آئی ہے تو میں نے سوچا کہ آپ سب لوگوں کے ساتھ بھی یہ خبر شئیر کی جائے۔:) :) :)
میری طرف سے ڈھیرووووں دعائیں ننھی سی گڑیا کے لئے ، اللہ سائیں گڑیا کو صحت مند ، ہنستا ،مسکراتا ،کھلکھلاتا ،چہچہاتا رکھیں ، اس کی عمر دراز کریں اور اسے آپ کی اور بھابھی کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں :)
آمین
یہ تو بہت اچها ہو گیا لالی کہ تم نے پہلے ہی خبر پہنچا دی. میرا تو نہ جانے کب وقت نکلتا یہاں آنے کے لیے. ایک تو ارحم کے بچے نے مجهے تنگ کرنے کے لیے کمر کسی ہوئی ہے. وہ دونوں خواتین ہسپتال میں ہیں اور ہم مرد حضرات ہسپتال اور گهر کے بیچ گهن چکر بنے ہوئے ہیں.
اور ارحم ذرا مدد نہیں کرتا کہ چلو انڈہ فرائی نہیں کرنا یا سلائس گرم نہیں کرنے تو تنگ تو نہ کرے. میں کچن میں ہوں تو چولہے چلا کے بهاگ جانا، کهڑکی کهول کر باہر لٹک جانا یا چیزیں بکهیر دینا ورنہ سب چهوڑو پیمپر گندا کر کے آوازیں لگانا اس کے معمولات میں شامل ہے. اللہ جانے اس کی ماں کا گزارہ کیسے ہوتا تها:confused:
 

سلمان حمید

محفلین
بہت مبارکباد محترمی
یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے۔ سلمان بهیا بہت بہت مبارک ہو۔اللہ پاک سے ننهی گڑیا کے لئیے ڈهیروں دعائیں :)
ماشا اللہ !! ارے وااہ ،، یہ تو بے تحاشہ مسرت کی خبر ہے :) :) :) :) ،،، اللہ تعلیٰ ننھی پری کو اور گھر والوں کو اپنی امان میں رکھے ۔۔۔ بہت بہت بہت مبارک ہو پیارے بھائی :) :)
بہت مبارک ہو :)
اللہ سلمان حمید کی فیملی کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے آمین
بہت مبارک سلمان ۔۔ اللہ پاک نے رحمت سے نوازا ہے ۔۔ اللہ اسے اپنی امان میں رکھے ۔۔ آمین
مبارک ہو بھائی جان۔ارحم کو کھلونا مل گیا :)
بہت بہت مبارک ہو مسٹر اور مسز سلمان حمید کو۔
رب کریم نے اپنی رحمت سے نوازا۔
مبروک! اللہ رب العزت صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین
بہت مبارک ہو سلمان
میری طرف سے بھی بہت مبارک ہو :)
چونکہ لیپ ٹاپ کو ارحم صاحب نے اپنا فیڈر پلا دیا. دفتر سے چهٹی پہ ہوں اور ارحم کے رحم و کرم پہ ہوں تو تمام بهائیوں اور بہنوں کا اکٹها شکریہ ادا کیے دیتا ہوں. سب کی دعائیں مل گئیں اور اللہ تعالی قبول فرمائے. اس محبت کے لیے بہت شکریہ :)
 

سلمان حمید

محفلین
سلمان بهیا کی ننهی سی کیوٹ سی پیاری سی گڑیا ماشاءاللہ :)
10446711_487167818083084_8024169831259365896_n.jpg
میں نے بتایا تها نا کہ اتنے سے بچے کی تصویر دیکهوں تو عجیب لگتی ہے. ایلین لگتے ہیں تصویر میں ہاہاہا. حقیقت میں زیادہ پیاری ہے میری گڑیا :)
 

سلمان حمید

محفلین
ماشاء اللہ

بہت پیاری گڑیا ہے۔

بہت مبارک ہو سلمان بھائی۔
ماشاءاللہ ۔۔ گُڈی لگ رہی ہے ۔۔
ماشاء اللہ
سوہنی شہزادی!
محترم سلمان حمید بھائی کو اللہ کی رحمت بصورت بیٹی پانے پر دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا ننھی پری کو سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
بہت بہت شکریہ سب پیار کرنے والوں کا. دعا کرتے رہیئے گا. اللہ بیٹیوں کے نصیب اچهے کرے. آمین :)
 

سلمان حمید

محفلین
بہت مبارکباد قبول فرمائیں سلمان بھائی۔ ما شاء اللہ آپ ہی کی طرح آپ کے بچے بھی بے حد پیارے ہیں۔ :) :) :)
ویسے ناعمہ بٹیا، ہم سوچ رہے تھے کہ لڑی کچھ یوں شروع ہونی چاہیے، "ایک لطیفہ یاد آیا۔۔۔ " :) :) :)
ہاہاہاہا لطیفے تو بہت یاد ہیں مگر رات کے اس پہر جب جوڑ جوڑ دکهنے کے بعد محسوس ہونا بند ہو گیا ہو تو لکهنے کے خیال سے ہی جان نکل جاتی ہے :(
اور تعریف کے لیے بہت بہت شکریہ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
میں نے بتایا تها نا کہ اتنے سے بچے کی تصویر دیکهوں تو عجیب لگتی ہے. ایلین لگتے ہیں تصویر میں ہاہاہا. حقیقت میں زیادہ پیاری ہے میری گڑیا :)
یعنی ہمیں ہی ایلین والی تصویر دکھائی بس، خود پالو پالو گڑیا دیکھتے ہیں:p
 

ماہی احمد

لائبریرین
چونکہ لیپ ٹاپ کو ارحم صاحب نے اپنا فیڈر پلا دیا. دفتر سے چهٹی پہ ہوں اور ارحم کے رحم و کرم پہ ہوں تو تمام بهائیوں اور بہنوں کا اکٹها شکریہ ادا کیے دیتا ہوں. سب کی دعائیں مل گئیں اور اللہ تعالی قبول فرمائے. اس محبت کے لیے بہت شکریہ :)
ارحم کے لئیے پیغام : ارحم بچے اپنے ابا کو اتنا ستاؤ اتنا ستاؤ اتنا ستاؤ کہ انہیں لگ پتا جائے:rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سلمان بھیا اور بھابی کو۔۔۔
اللہ عزوجل آپ پر اپنا کرم بنائے رکھے۔۔۔:)
 
Top