سلیم شہزاد کی بنیادی رکنیت معطل،جلد کرپشن بے نقاب کرونگا،سلیم شہزاد

لندن …متحدہ قومی موومنٹ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پرپارٹی کے رکن سلیم شہزادکی بنیادی رکنیت غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کردی ہے ،ایم کیو ایم کی جانب سے جمعہ کی شب جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سلیم شہزادکی رکنیت غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے۔دریں اثناء سلیم شہزاد نے لندن میں مقیم جیونیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے بات چیتکرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کے اندرموجودکرپشن کوجلد بے نقاب کروں گا،انکا کہنا تھا کہ متحدہ میں ایک کرپٹ لابی ہے جونظریاتی کارکنوں کے خلاف ہے،یہ عناصربھتاخوری،قتل،اسمگلنگ اورغیرقانونی کاموں میں ملوث ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ جو بات میں قوم کے سامنے لاناچاہتاہوں اس کی ایک طویل فہرست موجودہے،میں مال بنانیوالی مافیاکے نام بھی منظرعام پرلاوٴں گا،سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ لندن میں اپنے بااعتمادساتھیوں سے مل کراہم فیصلے کروں گا۔
مآخذ
 
یوں لگتا ہے کہ جس کو حصہ ملتا رہتا ہے وہ ساتھ رہتا ہے۔ جس کو حصہ ملنا بند ہوجاتا ہے وہ سیاسی سلطانی گواہ بننے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔:p
 

محمداحمد

لائبریرین
یوں لگتا ہے کہ جس کو حصہ ملتا رہتا ہے وہ ساتھ رہتا ہے۔ جس کو حصہ ملنا بند ہوجاتا ہے وہ سیاسی سلطانی گواہ بننے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔:p

بہت تلخ لیکن سچی بات کہی ہے آپ نے۔ ہمارے ہاں ہر سیاسی جماعت کا یہی حال ہے۔
 

x boy

محفلین
ایم کیو ایم کے خلاف سائلنٹ گورنمنٹ انٹلیجنس کام کررہی ہے نواز شریف اپنے پرانے غلط تجربوں سے کافی کچھ سیکھ گیا۔
 
Top