سمارٹ فونز پر اردو ٹائپنگ

قیصر خلیل

محفلین
آجکل سمارٹ فونز کا استعمال کافی زیادہ ہوگیا ہے۔ فیس بُک پر اردو ادب کے گروپس میں اکثر احباب سمارٹ فونز پر اردو لکھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر ایک ہی بٹن سے ضمنی حروف لکھنا مثلاً ر کے بٹن سے ڑ، س کے بٹن سے ص وغیرہ۔ اس کے علاوہ اعراب لگانے کا طریقہ بھی اکثر مشکل لگتا ہے۔ اگر کوئی صاحب اس سلسلے میں راہنمائی کر سکیں تو بہت لوگوں کا بھلا ہوگا۔
 
بھائی آپ گوگل پلے اسٹور سے اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔اس میں اردو کا ہر حرف الگ الگ ہے ۔آپ اس لنک پر کلک کریں ۔
 
رہنمائی کس نوعیت کی درکار ہے؟
جہاں تک مشکل کا تعلق ہے تو وہ ابتدائی چند دنوں ہی کی بات ہوتی ہے، پھر انسان عادی ہو جاتا ہے۔
کوشش کریں کہ ایک کیبورڈ کا انتخاب کریں اور پھر اس پر قائم رہیں۔ کیبورڈ بار بار تبدیل کرنے سے کسی ایک کیبورڈ کی عادت نہیں بن پاتی اور ٹائپنگ میں مشکلات قائم رہتی ہیں۔
 
جناب محمد تابش صدیقی صاحب اور جناب محمد عدنان صاحب

میرا سوال صرف سمارٹ فونز پر اردو کمپوزنگ کے بارے میں ہے، دیگر مشینوں یعنی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیب وغیرہ کے بارے میں نہیں ہے۔ ان کے بارے میں الگ سے بات کریں گے۔
جیسا کہ آپ صاحبان کے علم میں ہے، زیادہ تر سمارٹ فونز دو اقسام کے ہیں۔ ایک آئی فون اور دوسرا اینڈرائیڈ۔ ان دونوں سسٹمز کے جدید ماڈلز میں اردو کیبورڈ موجود ہیں۔ میرا سوال اردو کیبورڈ انسٹال کرنے کا نہیں، آئی فون اور اینڈرائیڈ پر پہلے سے موجود کیبورڈ پر اردو کمپوز کرنے میں مدد فراہم کرنے سے متعلق ہے۔ خصوصاً ایک ہی کی سے زیادہ حروف بنانے کا طریقہ۔
بہت نوازش
 
میرا کمنٹ سمارٹ فونز ہی کے متعلق ہے۔ :)
 
آپ سمارٹ فونز کے لیے کیبورڈ ایپلیکیشن بنانا چاہتے ہیں؟
 
قیصر خلیل

محفلین
تابش صدیقی صاحب

میں کمپیوٹر ایکسپرٹ نہیں ہوں اور نہ ہی سمارٹ فونز کے لئے ایپلی کیشن بنانا چاہتا ہوں۔ میری دل چسپی اردو زبان کی ترویج و ترقی تک ہے۔

آجکل زیادہ تر لوگ سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔ اردو کیبورڈ فون میں اِن بِلٹ ہو یا بعد میں انسٹال کیا جائے، اردو کمپوزنگ کا طریقہ آنا ضروری ہے۔ آپ نے بالکل بجا فرمایا مستقل استعمال سے کمپوزنگ آ جائے گی۔ میری دلچسپی اسی حد تک تھی کہ اگر اردو کیبورڈ کو ٹھیک طرح استعمال کرنے کا کوئی چارٹ ہوتا یا گائیڈ ہوتی تو امید تھی لوگ رومن اردو کی جگہ اصل اردو لکھنے لگیں گے۔
 
کوئی بھی اردو کیبورڈ ایپ انسٹال کر لیں۔ اور استعمال کرنا شروع کر دیں۔ گائیڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جیسے انگریزی کیبورڈ استعمال کر لیتے ہیں، ویسے ہی اردو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں گے۔
ایک، دو دن سے زیادہ نہیں لگیں گے ہاتھ بٹھانے میں۔
 
قیصر خلیل

محفلین
تابش صدیقی صاحب۔

بہت نوازش۔ دراصل مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میرے مشاہدے میں یہ بات آئی تھی۔ کئی لوگوں سے انٹریکٹ کیا تو پتا چلا اکثر تھوڑی کوشش کے بعد واپس رومن اردو پر آجاتے ہیں۔ سوچا ان کی مدد ہو جائے تو اردو لکھنے والوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ بہر حال آپ کا شکریہ۔

سلامت رہیئے۔
 
Top