سمت۔۔ ایک منظوم مدح

الف عین

لائبریرین
آن لائن ادبی جریدہ ’’سمت‘‘
منظوم تاثرات
ڈاکٹراحمدعلی برقی اعظمی
سمت ہے اردو ادب کی آن لائن میگزین
جو کہ ہے اعجازؔ کا اک کا رنامہ بہترین
ہے یہ سہ ماہی جریدہ ناشر اردو ادب
ہے میسر جن کو انٹرنیٹ ہیں اس کے ناظرین
درحقیقت ہے یہ اک آئینۂ نقدونظر
فکروفن کا تجزیہ کرتے ہیں جس میں ناقدین
ہے یہ منظورنظر ارباب علم و فضل کی
کرتی ہے ہموار جو علمی مباحث کی زمین
اس کی ڈیجیٹل لائبریری ہے وہ گنج شایگاں
استفادہ کر رہے ہیں جس سے اردو قارئین
ہر طرح کی ہیں یہاں برقی کتابیں دستیاب
کیوں نہ ہوں گرویدہ اس کے علم وفن کے شایقین
ہے یہ اک گلدستۂ شعروادب احمدعلی
جس کے گلہائے مضامیں ہیں نہایت دلنشین

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
http://aabarqi.blogspot.com/
 

الف عین

لائبریرین
احمد علی برقی دہلی میں مجھے سے ملنے بھی آئے تھے، یہ صاحب آل انڈیا ریڈیو میں شعبۂ فارسی کے انچارج ہیں اور ایران وغیرہ کے لئے فارسی خبروں کی ترتیب دیتے ہیں۔ ان کی برقی کتاب بھی جلد ہی ملنے کی امید ہے، موصوف محض سائنسی اور ماحولیاتی مضاین پر موضوعاتی شاعری کرتے ہیں، انہوں نے ساتھ آٹھ نظمیں تو بھیجی ہیں بطور نمونہ، باقی فائلوں کا انتطار ہے برقی کتاب بنانے کے لیے۔
 
Top